تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 508 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 508

تاریخ احمدیت جلده 496 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ اسلام زندہ باد اور صدر کشمیر کمیٹی زندہ باد" کے نعرے بلند ہوتے تھے۔اور حاضرین خوشی سے اچھلتے تھے اس جلسہ میں جو تین ریزولیوشن متفقہ طور پر منظور ہوئے ان میں سے سب سے پہلا آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور اس کے محترم صدر کے شکریہ پر مشتمل تھا۔جلسہ سے فراغت کے بعد ہم لوگ کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد جب شام کے بعد اپنے ہاؤس بوٹ پر پہنچے تو ہمار ا ہاؤس بوٹ پھولوں بہاروں اور بجلی کے قمقموں سے روشن تھا۔اور گھاٹ پر بھی چرانماں تھا۔یہ سب کام رضا کاروں نے خود بخود کیا تھا۔ان میں بخشی غلام محمد اور خواجہ غلام قادر ڈکٹیٹر خواجہ غلام محمد صادق اور خواجہ غلام محی الدین قره پیش پیش تھے اور یہ سب دوسرے رضا کاروں کے ہمراہ رہاں موجود تھے۔ہمارے ہاؤس بوٹ پر پہنچتے ہی ان لوگوں نے خوشی سے پھر نعرے لگائے "۔