تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 476 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 476

تاریخ احمد بیت - جلد ۵ 464 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ چنانچہ انہوں نے اس تحریک کے ماتحت اپنی ایک واقف عورت کو جو انگلستان کی مشہور جرنلسٹ اور اختیاری نمائندوں میں اچھی پوزیشن رکھنے والی تھی مقرر کیا۔اور اسے تار دیا کہ میں تمہیں ۵۰ پونڈ ما اوار دوں گا۔اور تمہارے باقی سب اخراجات بھی ادا کر دوں گا تم اخباروں میں ریاست کے حق میں پرو پیگنڈا کرو۔وہ عورت بہت اثر رکھنے والی تھی۔چنانچہ اس نے پریس کے نمائندوں اور اپنے دوستوں پر قبضہ کرنا شروع کیا۔بعض کی اس نے تنخواہیں مقرر کر دیں۔اور اس طرح کشمیر کے راجہ کے حق میں پرو پیگنڈا کا انتظام کیا۔وہ اس قسم کا انتظام کر ہی رہی تھی کہ کسی مسلمان نے جس کے ہاتھ سے وہ تار گزری تھی۔تار ٹائپ کر کے مجھے بھیج دی۔اور لکھا کہ یہ تار دیوان چمن لال کی طرف سے فلاں عورت کو گئی ہے مگر اس نے اپنا نام نہ لکھا۔ہم سمجھ گئے کہ تار کی نقل بھیجنے والا تار کے محکمہ میں کام کرتا ہے اور یہ تار اس کے ہاتھ سے گزری ہے۔میں نے اس وقت وہ نقل ولائت میں اپنے نمائندہ کو بھجوائی۔اور اسے ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں فورا کار روائی کرے چنانچہ تار ملتے ہی ہمارے نمائندہ نے اس عورت کو بلایا۔اور کہا مجھے آپ سے ایک ضروری کام ہے۔جب وہ عورت آئی تو ہمارے نمائندہ نے اسے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے دیوان چمن لال نے تمہیں یہاں ریاست کے پروپیگنڈا کے لئے مقرر کیا ہے اور تمہارے نام یہ تار آیا ہے میں یہ تار اخبارات میں چھپوانے لگا ہوں اور یہ لکھنے لگا ہواں کہ تم فلاں شخص کے لئے اجرت پر کام کر رہی ہو۔اور اخبارات میں جو فلاں فلاں مضمون شائع ہوا ہے۔وہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انگلستان میں یہ سخت عیب سمجھا جاتا ہے کہ کوئی اخباری نمائندہ کسی سے پیسے لے کر کام کرے۔جب اس نے یہ بات سنی تو وہ سخت گھبرائی۔اور معذرت کرتے ہوائے کہنے لگی۔کہ میں نے تو پہلے انکار کر دیا تھا۔مگر خیر اب میں وعدہ کرتی ہوں کہ آئندہ اسی سلسلہ میں کچھ نہیں لکھوں گی۔چنانچہ اس نے اس کام کے کرنے سے انکار کر دیا۔اس طرح یہ پروپیگنڈ ا ختم ہوا۔پھر ایک غیر احمد کی دوست نے مجھے لکھا۔مجھے یاد نہیں کہ اس نے مجھے اپنا نام بھی لکھا تھا یا نہیں کہ ایک شخص جو سر کا خطاب رکھتا ہے اور ایک ریاست کا وزیر اور راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا ممبر ہے۔راجہ نے اسے اس بات کے لئے مقرر کیا ہے۔کہ وہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے ممبروں میں ریاست کے لئے پیگنڈا کرے میں نے چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو لکھا کہ آپ وہاں یہ چیز پیش کریں کہ فلاں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا ممبر مہاراجہ کشمیر کے حق میں پرو پیگنڈا کر رہا ہے۔کیا گو ر نمنٹ نے یہاں لوگوں کو اس لئے بلایا ہے کہ وہ دوسری جماعتوں کے خلاف نفرت کے جذبات پیدا کریں۔انہوں نے وزیر ہند ہے بات کی۔چنانچہ سرسیموئیل ہو ر جو بعد میں لارڈ ٹمپل وڈ ہو گئے تھے۔انہوں نے اس ممبر کو بلا کر کہا۔که یه نها یہ نہایت بری بات ہے۔تم یا تو وعدہ کرو کہ یہ کام نہیں کرو گے۔ورنہ وائسرائے ہند کو لکھوں گا۔