تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 268 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 268

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 264 انت ثانیہ کا ان سال نام ظاہر کریں۔جو خریدار مستند ادیب ہیں ان سے اصرار کر کے اپنا نام پیش کرنے کے لئے کہا جائے ایسے تمام خریداروں کے نام ایک رجسٹر میں جمع کرلئے جائیں۔اور انہیں ادبی کلب کا ممبر سمجھا جائے۔چونکہ بالکل ممکن ہے کہ بہت سے ادیب اور علام جن کی امداد کی ضرورت سمجھی جائے۔رسالہ کے خریدار نہ ہوں۔اس لئے ایسے لوگوں کی ایک فہرست تیار کی جائے اور رسالہ کے مستطیع خریداروں کی اعداد سے ان کے نام رسالہ مفت ارسال کیا جائے اور ان کا نام اعزازی ممبر کے طور پر کلب کے رجسٹر میں درج کر لیا جائے۔تمام ممبروں سے امید کی جائے کہ جب کبھی کوئی سوال (1) اردو لغت کے متعلق (۲) نحوی قواعد کے متعلق (۳) بعض علمی خیالات کے ادا کرنے میں زبان کی دقتوں کے متعلق (۴) محاورات کے متعلق (۵) تذکیر و تانیث (۶) جمع کے قواعد کے متعلق (۷) پرانی اصطلاحات کی تشریح یا نئی اصطلاحات کی ضرورت کے متعلق پیدا ہو تو بجائے خود حل کر کے خود ہی اس سے لطف حاصل کرنے کے وہ اس سوال کو رسالہ کے ادبی کلب کے حصول کے لئے کرائیں۔خواہ اپنا حل بھی ساتھ ہی لکھ دیں یا خالی سوال ہی لکھ دیں ان سے یہ بھی امید کی جائے کہ جب کوئی ایسا سوال سامنے ہو تو وہ اس کا جواب دینے کی کوشش کیا کریں۔ملک کو اردو علم ادب کے لحاظ سے چند حلقوں میں تقسیم کر دیا جائے مثلا (1) دہلی اور اس کے مضافات (۲) لکھنو اور اس کے مضافات (۳) پنجاب (۴) رامپور اور اس کے مضافات (۵) بھوپال اور اس کے مضافات (۷) اگرہ اور اس کے مضافات (۷) اعظم گڑھ اور الہ آباد اور اس کے مضافات (۸) بهار (۹) حیدر آباد - اس طرح علمی لحاظ سے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔(۱) اسلامی یعنی عربی اور فارسی اثر۔(۲) ہند و یعنی سنسکرت اور ہندی بھاشا اثر۔جب سوالات رسالہ کے دفتر میں آئیں تو ادارہ انہیں مختلف حصوں میں تقسیم کر دے مثلاً جو سوال کسی لفظ کے استعمال اس کی شکل اور اس کی تذکیر و تانیث کے متعلق ہوں انہیں ایک جگہ جمع کر کے شائع کرے اور ان کے متعلق مذکورہ بالا حلقوں کے احباب سے درخواست کرے کہ وہ نہ صرف اپنی علمی تحقیق بتا ئیں بلکہ یہ بھی بتائیں کہ ان کے علاقہ میں وہ لفظ اردو میں استعمال ہوتا ہے یا نہیں اگر ہوتا ہے تو کس شکل میں اور کن کن معنوں میں اس طرح دو فائدے حاصل ہوں گے۔ایک تو اس امر کا اندازہ ہو جائے گا کہ اس خاص لفظ یا محاورہ کے متعلق اردو بولنے والوں کی اکثریت کس