تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 250 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 250

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 246 خلافت ثانیہ کاسترھواں آٹھ دس ایڈیشن چھپکر ملک کے گوشے گوشے میں پھیلا دیئے گئے کتاب کی افادیت کا اندازہ اس سے لگ سکتا ہے کہ اعلیٰ حضرت نظام حیدر آباد دکن نے بڑے اہتمام کے ساتھ اس کتاب کا انگریزی ترجمہ کرایا اور Plans of Hindu Raj" کے نام سے بڑی بج رصبح کے ساتھ اسے شائع کیا اور تیسری گول میز کانفرنس پر تین سو نسخے لنڈن بھجوائے گئے۔جو حکومت برطانیہ کے ارکان پارلیمینٹ کے مقتدر افراد اور سر بر آوردہ انگریزوں تک پہنچا دیئے گئے۔انگریزی کے علاوہ سندھی اور گجراتی زبان میں بھی اس کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے حضرت مرزا شریف احمد صاحب، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ، حضرت میر محمد اسحاق صاحب، حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ، حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب عبد المجید صاحب سالک ایڈیٹر انقلاب- سید شمس الحسن صاحب اسٹنٹ سیکرٹری آل انڈیا مسلم لیگ دہلی اور محترمہ بیگم شاہ نواز نے بھی اس پر نہایت عمدہ ریویو لکھے جو الفضل ۲۳ اگست ۱۹۳۰ء اور یکم فروری ۱۹۵۲ ء میں شائع ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کی یہ رائے نہایت صائب اور حقیقت پر مبنی ہے کہ مسلمانان ہند کو بیدار کرنے اور مطالبہ پاکستان میں جان ڈالنے میں مہاشہ فضل حسین کی کتاب ہندو راج کے منصوبے کا بھی کافی دخل ہے یقینا قیام پاکستان کی تاریخ لکھنے والا کوئی مورخ اس کتاب کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔۲- تفہیمات ربانیہ (منشی محمد یعقوب صاحب نائب تحصیلدار ریاست پٹیالہ کی کتاب عشرہ کاملہ اور تحقیق لاثانی کا مفصل و مدلل جواب مولانا ابو العطا صاحب جالندھری کے قلم سے) اس کتاب کا پہلا ایڈیشن دسمبر ۱۹۳۰ء میں مینجر بک ڈپو تالیف و اشاعت قادیان نے اور دوسرا ایڈیشن نئے اور مفید اضافوں کے ساتھ دسمبر ۱۹۶۴ء میں مکتبہ الفرقان ربوہ نے شائع کیا۔حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس کے طبع اول پر سالانہ جلسہ ۱۹۳۰ء میں فرمایا۔اس کا نام میں نے ہی تقسیمات ربانیہ رکھا ہے (طباعت سے پہلے) اس کا ایک حصہ میں نے پڑھا ہے جو بہت اچھا تھا۔اس کتاب کے لئے کئی سال سے مطالبہ ہو رہا تھا۔کئی دوستوں نے بتایا کہ عشرہ کاملہ میں ایسا مواد ہے کہ جس کا جواب ضروری ہے اب خدا کے فضل سے اس کے جواب میں اعلیٰ لٹریچر تیار ہوا ہے۔دوستوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اس کی اشاعت کرنی چاہئے " ۱۴۵