تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 237 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 237

تاریخ احمدیت جلد ۵ 233 خلافت ثانیہ کا سترھواں سال رواداری: مجھے یہ دیکھ کر بے انتہاء مسرت ہوئی کہ قادیان میں غیر مذاہب والوں سے بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے حضرت خلیفۃ ا صحیح امام جماعت احمدیہ نے اپنی بے انتہاء مصروفیتوں کے باوجود مجھے کئی بار باریابی کا موقع عطا فرمایا۔اور ایک دفعہ فرمایا۔احمدیوں کو دیگر مذاہب کے لوگوں سے متعلق رواداری کی بھی تلقین کی جاتی ہے مجھے یقین ہے کہ جماعت احمدیہ کا دیگر مذاہب کے ساتھ حسن سلوک پرانے مذہبی تعصبات کو نیست و نابود کرنے میں بہت محمد ہو گا۔اور مجھے اس تصور سے بے انتہا مسرت ہوتی ہے کہ اس سے آخر کار مختلف مذاہب میں اختلافات کم ہو جائیں گے۔میں قادیان میں ایک عیسائی کی طرح رہا۔اور کبھی اسے چھپایا نہیں۔لیکن باوجود اس کے مجھ سے بہترین سلوک کیا گیا۔قادیان جانیوالوں کو مشورہ: جس شخص کو قادیان جانے کا اتفاق ہو میں اسے مشورہ دوں گا کہ وہ وہاں کچھ عرصہ ٹھہرے کیونکہ کچھ عرصہ ٹھرنے پر ہی قادیان کی حقیقی سپرٹ انسان پر ظاہر ہونا شروع ہوتی ہے۔لیکن جو شخص ایک آدھ دن ٹھہر کر چلا جائے اسے وہاں کوئی دلچسپی نظر نہ آئے گی قادیان دہلی، آگرہ کی طرح شاندار عمارات کا مجموعہ نہیں لیکن ایک ایسی جگہ ہے جس کے روحانی خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے۔یہاں ہر دن جو گزارا جائے انسان کی روحانیت میں اضافہ کرتا ہے اور بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو قادیان سے خالی ہاتھ واپس گئے ہوں لیکن وہاں سے جو کچھ حاصل ہو تا ہے اس کی قیمت کا اندازہ سکوں میں نہیں ہو سکتا بلکہ یہ بہت ہی زیادہ قیمتی بلکہ انمول چیز ہے۔میں نے ایشیا میں ایک لمبا سفر کیا ہے۔اور بہت مقامات دیکھتے ہیں ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہیں دوبارہ دیکھنے کی خواہش نہیں۔بعض ایسے ہیں جنھیں پھر دیکھنے کو دل چاہتا ہے اور ایسے مقامات میں قادیان کا نمبر سب سے اول ہے اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ قادیان نے مجھے کیا کچھ دیا ہے۔اور یہ ایک وزیٹر (زائر) کو دے سکتی ہے آخر میں میں ان تمام احباب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مہربانی سے قادیان کا قیام میری زندگی کا ایک یادگار اور ناقابل فراموش واقعہ بن گیا ہے۔اگست ۱۹۳۱ء کے ریویو میں مسٹر عبداللہ آرسکاٹ نے قادیان کے متعلق اپنے تاثرات شائع کرائے ہیں جن کے حرف حرف سے مجھے اتفاق ہے فرق اتنا ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان کی حیثیت سے یہ رائے قائم کی ہے اور میں عیسائی ہونے کی حالت میں یہ سطور لکھ رہا ہوں۔احمدیت کا ذکر انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا میں مغربی دنیا میں انسائکلو پیڈیا برٹینیکا کو جدید علوم اور سائنسی ترقی کا ایک معیاری نقطہ سمجھا جاتا ہے۔اے ۱۷ء میں یہ پہلی بار ایڈنبرا سکاٹ لینڈ) سے تین جلدوں میں شائع ہوا۔دوسرا ایڈیشن تقریباً پانچ برس کے بعد چھپا جو دس (۱۰) جلدوں پر مشتمل تھا۔اس کے بعد اس کے نئے سے نئے ایڈیشن مزید