تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 236 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 236

تاریخ احمدیت جلده 232 خلافت ثانیہ کا مترھواں سال کے مختلف ممالک اور امریکہ سے واپس آئے ہوئے ہیں اور عیسائی ممالک کے حالات کا تجربہ رکھتے ہیں۔قادیان میں جانے والے ہر شخص کو وہاں کئی لوگ ایسے ملیں گے جن سے وہ با آسانی تبادلہ خیالات کر سکتا ہے۔قادیان کی فضاء :- قادیان کی فضاء مادی دنیا سے بالکل مختلف اور خالص روحانی ہے یہاں مذہبی خیالات کا چرچا رہتا ہے یہاں رہنے سے انسان کے اندر ایسی طاقت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ روز مرہ کی زندگی میں مادیات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے یہ روح اور جسم دونوں کے لئے امن اور تازگی و آسودگی کا مرکز ہے جائے وقوع بھی ایسی ہے جو مادی لحاظ سے بہت اچھی ہے یہاں شاید ایک آدھ ہی موٹر کار نظر آئے گی ریلوے سٹیشن بھی فاصلہ پر ہے موجودہ زمانے کی ایجادیں یہاں کی زندگی کو پریشان نہیں کرتیں۔قادیان مختلف ممالک کے لوگوں کا مرکز ہے اور اس لئے یہاں مختلف خیالات اور علوم سے تعلق رکھنے والے لوگ جمع ہیں۔جو شخص یہاں کوشش کرے کچھ حاصل کرنا چاہے وہ اطمینان قلب سے حاصل کر سکتا ہے۔اور ایسا جوں جوں تلاش کرے گا۔اسے یہاں کبھی نہ ختم ہونے والے نئے نئے خزانے حاصل ہوتے جائیں گے۔قادیان سے کیا حاصل ہوا :- یہاں میں نے ہر قسم کی گفتگو کی۔اور مختلف کتب کا مطالعہ کیا جن میں ٹیچنگس آف اسلام کا اثر میرے قلب پر بہت گہرا ہے اس طرح اسلام کے متعلق میرے علم میں بیش بہا اضافہ ہوا۔اور قرآن پاک و رسول کریم ال سے متعلق جو غلط فہمیاں یورپین تصنیفات کے مطالعہ سے پیدا ہو گئی تھیں۔وہ رفع ہو گئیں۔اسلام کی سادگی مجھ پر زیادہ سے زیادہ واضح ہو گئی۔میری دلی خواہش ہے کہ یورپ اور امریکہ کے لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اسلام میں کتنی اعلیٰ خوبیاں ہیں۔تا عیسائی ممالک آہستہ آہستہ انہیں قبول کر سکیں۔اسلامی تعلیم اس قدر سادہ ہے کہ معمولی سمجھ کا آدمی بھی اسے نہایت آسانی سے سمجھ سکتا ہے عیسائیت اسلام سے بہت کچھ حاصل کر سکتی ہے اسلام اور عیسائیت دونوں ایک دوسرے سے بہت کچھ لے سکتے ہیں اور اس طرح ایک دوسرے کے قریب ہو سکتے ہیں یہ فضول بات ہے کہ ہم دوسرے مذاہب کے تاریک پہلو ہی زیر نظر ر کھیں ہمیں چاہئے کہ خوبیوں کو بھی دیکھیں بلکہ انہیں قبول کریں۔اس طرح تو حید کے متعلق ہمارا عقیدہ کامل ہو سکتا ہے اور خدائے واحد و قادر مطلق پر ایمان بڑھ سکتا ہے مجھے یقین ہے کہ احمدیت کے مقدس بانی کو خداتعالی کی طرف سے الہامات ہوتے تھے اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ خدا تعالی اپنے نیک بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے جس کے کئی ایک مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مختلف مذاہب میں جو اختلاف ہے وہ کم ہو جائے۔