تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 225 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 225

۔۔بلدد 221 خلافت ثانیہ کا سترھواں سال فصل پنجم حضرت مصلح موعودؓ کے حضور چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کا ایک مکتوب MODEL TOWN LAHORE ٣٠/٨/٣٠ بسم الله الرحمن الرميح سیدنا و امامنا السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ محبت نامہ حضور کا ملا۔عزیز بشیر احمد آج سیالکوٹ چلا گیا ہے یکم ستمبر سے کام سیکھنے کے لئے اس کی تعیناتی وہاں ہوئی ہے۔حضور کا والا نامہ اور میاں عبد المنان صاحب کا خط رہیں بھیج دیئے گئے ہیں۔کراچی والے مقدمہ کے متعلق ابھی پورا وثوق نہیں ہے کہ خاکسار کو وہاں جانا ہو گا۔اگر جانا ہوا تو یہاں عبد اللہ خاں صاحب جو مدد طلب کریں گے انشاء اللہ دریغ نہیں کروں گا۔پہلے تو 9 ستمبر تاریخ سماعت مقدمہ مقرر تھی۔لیکن پرسوں کی خبر سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکن ہے تاریخ ملتوی ہو جائے۔بہر صورت جو بھی فیصلہ ہو گا اس کی اطلاع خدمت اقدس میں کردوں گا۔انشاء اللہ۔آج گور نر صاحب کی چٹھی آئی ہے کہ وائسرائے صاحب تمہیں گول میز کانفرنس میں شرکت کے لئے نامزد کرنا چاہتے ہیں لیکن آخری فیصلہ کرنے سے پہلے معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا تم جا سکو گے یا نہیں۔چٹھی اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی ہے۔پتہ بھی اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا ہے چپھی کے شروع میں personal and Confidential کے الفاظ ہیں۔جواب طلب کیا ہے میں نے لکھ دیا ہے کہ میں جانے کے لئے تیار ہوں اور ہر ممکن کوشش کروں گا کہ جو مسائل زیر غور آئیں ان کا کوئی قسمی بخش حل ہو سکے۔معلوم ہوتا ہے کہ جب تک آخری فیصلہ نہ ہو وہ نہیں چاہتے کہ نمائندگان کے ناموں کی اشاعت ہو۔حضور دعا فرمائیں کہ اگر خاکسار کے ذمہ یہ خدمت ڈالی جائے تو اللہ تعالٰی اپنی رضا اور اسلام اور مسلمانوں کی بہتری کے مطابق عمل کرنے کی بصارت اور توفیق عطا فرمائے۔آمین۔