تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 166
عت - جلوه 162 دو سرا باب (فصل پنجم) متفرق واهم واقعات خاندان حضرت مسیح موعود میں ترقی (1) حضرت خلیفہ المسح ایدہ اللہ تعال کی حرم رابع صاجزادی امتہ النصیر بیگم صاحبہ پیدا ہو ئیں - ساره بیگم صاحبہ کے ہاں ۱۳/ اپریل ۱۹۲۹ء کو (۲) حضرت نواب محمد علی خاں کے ہاں ۱۲/ ستمبر ۱۹۲۹ء کو صاجزادی آصفہ مسعودہ بیگم پیدا ہو ئیں مدیر " مشرق" کی وفات حکیم برہم صاحب ایڈیٹر " مشرق "گورکھپور ۲۴/ جنوری ۱۹۲۹ء کو وفات پاگئے - آپ مسلمانوں کی فلاح کے لئے کوشش کرنے دانوں میں ایک ممتاز و با اصول اخبار نویس تھے اور اس لئے جماعت احمدیہ کے دینی اور مذہبی خدمات کا کھلے الفاظ میں اقرار کر کے دلی بشاشت سے اسے سراہنے ہی پر بس نہ کرتے بلکہ مسلمانوں کے دلوں میں اس کے کاموں کی قدرو منزلت پیدا کرنے کے لئے پر زور مضامین بھی شائع فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ آپ نے اپنی زندگی میں جو آخری پرچہ " مشرق " تیار کیا اور جو آپ کی وفات کے بعد شائع ہوا۔اس میں بھی مندرجہ ذیل نوٹ لکھا۔ہندوستان میں صداقت اور اسلامی سپرٹ صرف اس لئے باقی ہے کہ یہاں روحانی پیشواؤں کے تصرفات باطنی اپنا کام برابر کر رہے ہیں اور کچھ عالم بھی اس شان کے ہیں جو عبد الد راہم نہیں ہیں اور سچ پوچھو تو اس وقت یہ کام جناب مرزا نمایام احمد صاحب مرحوم کے حلقہ بگوش اسی طرح انجام دے رہے ہیں جس طرح قرون اولی کے مسلمان انجام دیا کرتے تھے۔حیدر آباد میں انجمن ترقی اسلام کی بنیاد یکم فروری ۱۹۲۹ء سے انجمن ترقی اسلام میدار آباد (دکن) کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔انجمن کی انتظامیہ کے ایک ممبر مولوی عبد الرحیم صاحب نیر بھی تھے جو ۱۹۲۸ء سے جنوبی ہند میں بحیثیت مبلغ