تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 103 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 103

تاریخ ار 99 خلافت عثمانیہ کا پندرھو سید نا حضرت فضل عمر کو اللہ تعالیٰ نے وہ علوم و معارف عطا فرمائے کہ ایک بار حضور نے فرمایا۔میں نے دیکھا ہے جب میں خطبہ نکاح کے لئے کھڑا ہوا ہوں نئے سے نیا نکتہ سوجھا ہے اگر کوئی غور کرنے والا ہو تو یہی معجزہ اسلام کی سچائی کے لئے زبردست ثبوت ہے تین آیتیں رسول کریم نے تجویز فرمائیں۔اور ان تینوں آیتوں کی تفسیر ختم نہیں ہو سکتی "۔ملک فضل حسین صاحب نے حضور کے خطبات النکاح کی دو جلدیں عرصہ ہوا شائع کر دی ہیں جن کو دیکھ کر اس علمی نشان کا پتہ چلتا ہے جن کے متعلق حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ولادت سے قبل ہی خدا تعالیٰ کی طرف سے وعدہ تھا کہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔بیرونی مشنوں کے بعض واقعات نائیجیریا۔لیگوس میں مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کی شاندار عمارت مکمل ہوئی اور اس کا افتتاح ۱۰ / جنوری ۱۹۲۸ء کو یورپین اور افریقن آبادی کے بہترین نمائندوں کی موجودگی میں بڑی شان کے ساتھ ہوا۔تقریر کرنے والوں میں مسٹر گر اترایم۔اے ڈائریکٹر محکمہ تعلیم اور مسٹر ہنری کار ایم۔اے۔بی۔سی۔ایل ریذیڈنٹ لیگوس تھے ان کے علاوہ یورپین مسیحی مشنری اور مدارس کے پرنسپل بھی موجود تھے۔تمام مقررین نے نہایت عزت کے الفاظ میں سلسلہ عالیہ احمدیہ اور مبلغ سلسلہ مولوی عبدالرحیم صاحب نیر کا ذکر کیا۔مسٹر ہنری کار نے لیگوس میں اشاعت اسلام اور مسلمانوں کی تعلیمی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ با قاعدہ طور پر تعلیم کے لئے کچھ بھی نہیں ہو سکا۔جب تک کہ احمدی جماعت نے مولوی عبدالرحیم صاحب نیر کے زیر ہدایت اپنا مدرسہ لیگوس میں نہیں کھولا - BA گولڈ کوسٹ - اپریل ۱۹۲۸ء میں گولڈ کوسٹ مشن کے شہر کالی میں حکیم فضل الرحمن صاحب اور غیر احمدی علماء میں مناظرہ ہوا۔جس میں اللہ تعالیٰ نے احمدیت کو نمایاں فتح دی۔اس مناظرہ کی خصوصیت یہ تھی کہ حکومت کے اعلیٰ افسر حتی کہ پراونشل کمشنر بھی اس میں موجود تھے۔مشرقی افریقہ - ملک محمد حسین صاحب بیر سٹرو ممبر میونسپل کونسل نیروبی کی کونسل سے مسجد احمدیہ نیروبی کی تعمیر کے لئے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے تین چار ایکڑ کا ایک با موقعہ قطعہ منت ملا۔جس پر جماعت احمدیہ نیروبی نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مندرجہ ذیل احباب پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر کر دی۔ملک احمد حسین صاحب چیئرمین مسجد کمیٹی عبد الحکیم صاحب جان سیکرٹری بیٹھ محمد عثمان یعقوب صاحب ڈاکٹر عمر دین صاحب سید معراج دین صاحب - HD کاٹرا۔جماعت احمدیہ پاؤ انگ سماٹرا نے مارچ ۱۹۲۸ء سے تبلیغی ٹریکٹوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جو