تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 94 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 94

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 90 خلافت ثانیہ کا پندرھواں سا بھی پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔افغانستان میں ہیٹ اور انگریزی لباس پہننے اور داڑھی منڈانے کا حکم دیا گیا ہے اب ایران میں بھی حکومت اس قسم کے قواعد بنارہی ہے جس سے افسروں کے لئے انگریزی لباس پہننا ضروری ہو گا۔اور جو نہ پہنے وہ سزا کا مستحق ہوگا۔اسی طرح یہ سکیم بھی زیر غور ہے کہ قدیم ایرانی حروف اختیار کرلئے جائیں۔نہ معلوم عربی نے کیا قصور کیا ہے۔حالانکہ ان کے آباء کا سار الٹریچراسی زبان میں ہے قوموں کی ترقی ان کے آباء کی روایتوں پر منحصر ہوتی ہے ان کی کتابیں عربی حروف میں لکھی ہوئی ہیں اب اگر عربی حروف کو مٹادیا گیا۔تو آئندہ نسلیں ان کتابوں کو نہیں پڑھ سکیں گی اور اس " طرح قرآن کریم سے وابستگی بھی کم ہو جائے گی۔اس سلسلہ میں حضور نے یہ بھی فرمایا کہ : میں نے پہلے امور کو دیکھا تو خیال کیا کہ یہ ترکوں پر مخالفین کے حملے ہیں۔مگر جب تصدیق ہوئی تو پھر میں سمجھا کہ شاید یہ وباء ترکوں تک ہی محدود رہے مگر اب دوسروں تک اس کے اثر کو دیکھ کر میں نے مناسب سمجھا کہ اپنی رائے اس کے متعلق بیان کر دوں اور جہاں جہاں تک ہماری آواز سنی جائے ہم بتا دیں۔کہ یہ راستے ترقی کے نہیں۔ترقی کے لئے اسلام کی طرف توجہ کی ضرورت ہے اور اسلام میں جو ظاہری اتحاد ہے اسے مٹانا کسی مسلمان حکومت کے لئے مفید نہیں ہو سکتا۔اس وقت اسلامی حکومتوں میں سے سوائے نجد کے کہیں اسلام نظر نہیں آتا۔میں نجدیوں کے مقابر کو گرانے یا دوسرے مظالم کو کٹر حنفیوں کی طرح ہی حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں مگر بہر حال سنت اسلام کو قائم اور برقرار رکھنے کے لئے ان کی کوشش ضرور قابل قدر ہے مخالفین نہیں رہے ہیں کہ مسلمانوں نے قرآن کے معنوں پر عمل تو پہلے ہی چھوڑ رکھا تھا اب اس کے الفاظ کو بھی چھوڑ رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ وہ اپنی غلطیوں کو سمجھ سکیں اور ان کے بد نتائج سے محفوظ رہ سکیں "۔امرتسر قادیان ریلوے کا افتتاح اور گاڑی پر ریلوے پروگرام کے مطابق چونکہ ۱۹/ دسمبر ۱۹۲۸ء کو امرت سر سے قادیان جانے والی پہلی حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا مع خدام سفر ریل گاڑی روانہ ہوئی تھی۔اس لئے قادیان سے بہت سے مرد عورتیں اور بچے اس تاریخ کو امرت سر پہنچ گئے۔نیز حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ بنفس نفیس ۳ بجے بعد دو پر امرت سر تشریف لے آئے۔تا قادیان ریلوے کے افتتاح کی تقریب پر اس خدائے قدوس کے آگے دست دعا بلند کریں۔جس نے محض اپنے فضل و کرم سے موجودہ زمانے کی اہم ایجاد کو خدام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آرام و آسائش کے لئے مرکز احمدیت تک پہنچا دیا۔حضور کے امرت سراسٹیشن پر تشریف لاتے ہی ہجوم بہت زیادہ ہو گیا کیونکہ قادیان کے دوستوں