تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page x
ح بابو فضل احمد صاحب بٹالوی نے بھی مسودے کے لئے مواد مہیا کرنے کی طرف توجہ فرمائی۔مکرم سید محمد باقر صاحب خوشنویس بھی قابل شکریہ ہیں کہ انہوں نے نہایت محنت اور ہمت سے کتابت کی۔اسی طرح مکرم مولوی نور احمد صاحب نے پروف ریڈنگ میں بہت محنت سے کام کیا۔مکرم عبد الرحمن صاحب مشین مین بھی قابل شکر یہ ہیں کہ انہوں نے باوجود جنگی وقت کے اس جلد کی طباعت کو جلد از جلد مکمل کرنے کی توجہ فرمائی۔فجزاهم الله احسن الجزاء بالاخر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری کمزوریوں کی پردہ پوشی فرمائے اور محض اپنے فضل سے ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔اور آئندہ جد و جہد کے لئے قوت عطا فرماۓ۔ولا حول ولاقوة الا بالله العلى العظيم والسلام