تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 663 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 663

تاریخ احمدیت - بلد ۴ 628 اثانیہ کا چودھواں سال کا کوئی جو شیلا مرید قانون اپنے ہاتھ میں لے لے تو اسے معذور سمجھا جائے گا۔اخبار مباہلہ والے اس حقیقت سے خالی الذہن نہیں کہ جس شخص کے خلاف وہ نہایت زہریلے مضامین لکھ رہے ہیں وہ مسلمانوں کی عزت و ناموس کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم ایک جماعت کے احساسات کا خیال نہ کرتے ہوئے کامل بے احتیاطی اور غیر ذمہ داری سے اناپ شناپ لکھتے چلے جائیں۔اخبار "رشی " امرتسر ( ۱۰ اپریل ۱۹۳۰ء) نے لکھا۔ہم اخبار مباہلہ کا شروع سے مطالعہ کرتے آئے ہیں اس میں ہمیشہ خلیفہ صاحب کے خلاف نہایت لچر اور گندے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں اس کے مقابلہ میں مرزا صاحب کا رویہ قابل تعریف ہے کہ باوجود ہر قسم کی طاقت رکھنے کے آپ نے اس لچر اخبار کے بد زبان مالکان کے خلاف کبھی کوئی سخت ایکشن نہیں لیا۔مگر افسوس ہے کہ آپ کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اب اس رذیل چیتھڑے میں آپ کے اہل بیت کے خلاف نہایت دل آزار مضامین شائع ہونے شروع ہو گئے ہیں اس وقت ہر بچے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ مذہب کے بچے خیر خواہ اور خدا کے عزیز بندے کے جانشین کی اس آڑے وقت میں امداد کریں"۔رسالہ " مولوی " (دہلی) نے لکھا۔ہمارے نزدیک اس قسم کی حرکات سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ایسے الزامات کا قطعی ثبوت درکار ہوتا ہے اور جب تک شرعی طور پر الزام ثابت نہ ہو۔اس وقت تک اسکی اشاعت کسی لحاظ سے مفید نہیں ہو سکتی اب تک اس قسم کی بد اخلاقی کی کوئی اطلاع کسی کو نہیں ملی۔حالانکہ ہمیشہ سے ان کے مخالفین کی تعداد کافی رہی مگر کسی نے اس نوعیت کے الزام ان پر نہیں لگائے"۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ ۱۹۲۷ء پر اس فتنہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا۔ایسی باتیں الٹی سلسلوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی سنت کے ماتحت لگی رہتی ہیں ان سے گھبرانا نہیں چاہئے ہمارا فرض کام کرتا ہے دشمنوں کی شرارتوں سے گھبرانا ہمارا کام نہیں۔جو چیز خدا تعالی کی ہوا سے وہ خود غلبہ عطا کرے گا۔اللہ تعالیٰ اپنی چیزوں کی آپ حفاظت کرتا ہے اگر سلسلہ احمدیہ کسی بندہ کا سلسلہ ہو تا تو اتنا کہاں چل سکتا تھا یہ خدا کا ہی سلسلہ ہے وہی اس کی پہلے حفاظت کرتا رہا ہے اور وہی آئندہ کرے گا خدا تعالیٰ نے مجھے بتلایا ہے کہ شوکت و سلامتی سعادت اور ترقی کا زمانہ عنقریب