تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 612
تاریخ 577 خلافت عثمانیہ کا چودھواں سال اظہار کیا وہ اسی پرچہ میں آپ کسی دوسری جگہ پڑھیں گے۔یہ سچ ہے کہ میرزا صاحب کا طرز تقریر معقول اور متین تھا۔لیکن آپ نے جس طریقہ سے اپنے مضمون کو نبھایا وہ مسلمانوں کے ایک سیاسی مبلغ کی حیثیت سے تھا نہ کہ ایک مذہبی امام کی حیثیت سے گو اصولی طور پر تو مرزا صاحب نے فرقہ دارانہ نیابت کے مسئلہ کو لیاقت پر قربان کرنا ہی مناسب سمجھا۔لیکن جب آپ اپنی تقریر کے اندر تفاصیل میں داخل ہوئے تو آپ نے اس اصول کی بناء پر حمایت کی کہ پیس افتادہ اور کمزو را قوام کی ترقی کے لئے یہ امر ضروری ہے لیکن یہ نہ سوچا کہ پس افتادہ اقوام کے لئے تربیت اور درسی تعلیم کی سہولتیں ہی مفید ہو سکتی ہیں لیکن سیاست میں پیس افتادہ اقوام کے ہاتھوں عنان اقتدار دینا گاڑی کے پیچھے گھوڑا لگانے کے مترادف ہے۔ہم پس افتادہ قوم کے بچوں کے لئے تعلیمی سہولتیں بہم پہنچانے کو تو کسی حاد احد تک حق بجانب قرار دے سکتے ہیں لیکن یہ نہیں پسند کر سکتے کہ سروسز پیچیپلچروں اور لوکل باڈیوں میں نااہل اور نیم خواندہ آدمیوں کی قسمتوں کو خراب ہو تا دیکھیں۔۔۔اس کے سوائے جس خطر ناک پہلو پر میرزا صاحب نے مسلمانوں کو نرالی انکیحت کی وہ ان ہندو تاجروں اور دکانداروں کا بائیکاٹ کرنا تھا جو کہ کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرتے ہیں۔کاش میرزا صاحب اتنا تو سوچتے کہ اس طرح وہ ہندو تجاروں کا بائیکاٹ کر کے افتراق کی خلیج کو محض وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نہ کہ فساد کو روکنے کی کوئی سبیل بیان فرما رہے ہیں۔وہ جمہوریہ اسلام کے اندر ایک ایسا نفرت کا جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔جس سے ہندو قدر تا ناراض ہوں اور یہ سمجھنے لگ پڑیں کہ آنریبل میاں فضل حسین نے سیاسی میدان میں ہندوؤں کو جو ضعف پہنچایا ہے وہی اب میرزا صاحب تجارتی پہلو میں ہندوؤں کو پہچانا چاہتے ہیں"۔حضور کا دوسرا لیکچر ۱۳ مارچ ۱۹۲۷ء کو ”ذہب اور ”مذہب اور سائنس" پر لیکچر سائنس" کے موضوع پر جیبیہ ہال میں شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب کی صدارت میں ہوا۔حضور نے ڈھائی گھنٹہ تک تقریر فرمائی اور قرآن و حدیث کو سائنس اور علوم جدیدہ کی بعض نئی تحقیقاتوں کے بالمقابل رکھ کر کئی مثالوں سے واضح فرمایا کہ سائنس نے جو باتیں آج دریافت کی ہیں ان کا انکشاف تیرہ سو سال پہلے قرآن مجید اور آنحضرت ا فرما چکے ہیں۔یہ علمی لیکچر نہایت کامیاب لیکچر تھا۔چنانچہ ڈاکٹر سر محمد اقبال صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا :- ایسی پر از معلومات تقریر بہت عرصہ کے بعد لاہور میں سننے میں آئی ہے اور خاص کر جو قرآن شریف کی آیات سے مرزا صاحب نے استنباط کیا ہے وہ نہایت عمدہ ہے۔۔۔میں اپنی تقریر کو زیادہ دیر ۷۴