تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 611
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 576 خلافت ثانیہ کا چودھواں سال صاحب پروفیسر فارمین کر چن کالج خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔سر شہاب الدین صاحب اور مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری نے حضور کے اعزاز میں دعوت بھی دی۔۲۸؍ فروری کے ۱۹۲ء کو حضور نے لیجسلیٹو کونسل پنجاب کے اجلاس میں اور یکم مارچ ۱۹۲۷ء کو اسلامی کالج کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت فرمائی - ۴/ مارچ ۱۹۲۷ء کو آپ ملک غلام محمد صاحب کی فلور لمز دیکھنے کے لئے قصور تشریف لے گئے جہاں آپ کی ایک تقریر بھی ہوئی۔”ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل " لاہور میں حضور کے دو لیکچر بھی ہوئے۔پہلا لیکچر خان بہادر سر محمد شفیع کے۔سی۔ایس آئی کی صدارت میں ۲ مارچ ۱۹۲۷ء کو بریڈ لاء ہال میں ہوا۔جس کا عنوان تھا۔”ہندو مسلم فسادات ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل۔اس لیکچر نے پورے ہندوستان کو ہلا دیا اس تقریر کا چرچاہندو اور مسلم پریس میں خوب ہوا۔مثلاً اخبار " تنظیم" نے لکھا۔امیر جماعت احمد یہ قادیان نے بریڈ لاء ہال لاہور میں ہندو مسلم فسادات کے اسباب و علاج اور مسلمانوں کے آئندہ طرز عمل پر ایک اہم تقریر کی ہے۔۔۔آپ نے ہندوؤں اور مسلمانوں سے مذہبی اور سیاسی رواداری اور احترام باہمی کی اپیل کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مسلمانوں کو آپس میں متحد ہو جانا چاہئے۔ورنہ ان کے لئے اپنا وجود قائم رکھنا بھی دشوار ہو جائے گا۔آپ کی تجویز ہے کہ مسلمان سیاسی معاملات میں سیاسی اتحاد کو پیش نظر رکھیں اور ان تمام فرقوں کو مسلمان سمجھ لیں جو اسلام کے دعوی دار ہیں اور جنہیں غیر مسلم مسلمان کہتے ہیں۔کیونکہ غیر مسلم کسی فرق و امتیاز کے بغیر تمام مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ تمام فرقوں کے حقوق کا لحاظ رکھیں اور اپنے بچوں کے لئے اس قسم کی تاریخیں لکھیں جن میں سلاطین اسلام کے متعلق صحیح واقعات پیش کئے جائیں اور انہیں معلوم ہو کہ ان کا ماضی کس قدر شاندار تھا "۔لاہور کے ہندو اخبارات میں سے "ملاپ " پر تاپ - "سوراجیہ " اور " بندے ماتر۔" نے بھی (اپنی ۴ / مارچ بے ۱۹۲ ء کی اشاعتوں میں) اس تقریر کا خلاصہ نمایاں طور پر شائع کیا اور جہاں مسلمانوں نے اس تقریر کو سراہا وہاں ہندو اخبار " ملاپ " نے اس پر تنقید کی۔چنانچہ ملاپ (۴) / مارچ ۱۹۲۷ء) نے خاص طور پر " میرزا محمود احمد صاحب کا تازہ لیکچر“ کے عنوان سے لکھا۔۲ مارچ ۱۹۲۷ء کو میرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب امام جماعت احمدیہ نے بریڈ لاء ہال لاہور میں ہندو مسلم فسادات کا علاج اور مسلمانوں کے آئندہ طریق عمل " کے موضوع پر جن خیالات کا وو