تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 607
افت عثمانیہ کا تیرھواں سال 572 تاریخ احمدیت جلد ۴ جیت گئے۔کامیاب ہونے والے مسلمانوں میں چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب پیر سٹرایٹ لاء لاہور - پیراکبر علی صاحب وکیل فیروز پورا در نواب سر ذوالفقار خان صاحب (برادر حضرت نواب محمد علی خان صاحب بھی تھے۔۱۹۲۶ء میں پہلی بار سالانہ جلسہ کے موقعہ پر بڑے بڑے پوسٹر شائع کئے گئے۔جن میں سالانہ جلسہ کا اعلان اور پروگرام درج تھا۔جلسہ ۱۹۲۶ء کو یہ بھی خصوصیت حاصل ہوئی کہ مہمانوں کو بٹالہ سے قادیان تک پہنچانے کے لئے پہلی بار موٹروں کا انتظام کیا گیا۔اس سال حضرت مولوی زین الدین صاحب آف بمبئی۔حضرت مولوی سید عبد الواحد صاحب بنگالی، حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امرد ہوئی۔حضرت حاجی احمد اللہ صاحب اور حضرت صوفی غلام محمد صاحب نقل نویس امرتسری انتقال فرما گئے۔مرکز کی طرف سے شائع ہونے والے رسالوں اور اخباروں کا سلسلہ خدا کے فضل سے وسیع ہو رہا تھا اس لئے ایک نئے صیغہ "طبع و اشاعت " کا قیام ہوا۔جس کے سب سے پہلے مہتمم طبع و اشاعت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل مقرر کئے گئے۔مشهور مباحثے: مناظرہ گوجرانوالہ ) ( مولوی غلام احمد صاحب بد و طہوی اور ثناء اللہ صاحب کے درمیان) مناظرہ ماہل پور (مولوی غلام احمد صاحب بد و طہوی اور مولوی محمد شیث صاحب جودت رام پوری کے درمیان مناظرہ پٹی ضلع لاہور (مولانا ابو العطاء صاحب اور اہلحدیث عالم مولوی عبدالرحیم صاحب لکھو والے) مناظرہ لائل پور (قاضی محمد نذیر صاحب فاضل اور راج نرائن صاحب گھسٹ شاستری کے درمیان (1) مناظرہ سٹھیالی ضلع گورداسپور (مولوی قمر الدین صاحب فاضل اور بابو حبیب اللہ صاحب امرتسری کلرک محکمہ انہار) مناظرہ بٹالہ R ( حضرت میر قاسم علی صاحب و مولانا ابو العطاء صاحب نے آریہ دھرم بھکشو صاحب سے کیا) مناظرہ قصور I ( حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی اور پادری عبد الحق صاحب کے درمیان مناظرہ کمال ڈیرہ علاقہ سندھ (حضرت مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری اور چار حنفی علماء صاحبان کے درمیان) علماء سلسلہ کی نئی مطبوعات: " الواح الہدی " " ترجمہ ریاض الصالحین " ( از حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب (اکمل اسوه حسنه " از حضرت میر محمد اسحق صاحب " مجاہد بخارا کی آپ بیتی حصہ اول از مولوی ظهور حسین صاحب) دیدوں کا سربستہ راز" ( از مهاشه فضل حسین صاحب) -2 -9