تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 494 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 494

تاریخ احمدیت جلد منه پانچواں باب (فصل دوم) 470 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال سفریورپ کے تفصیلی حالات فصل اول میں بیان ہو چکے ہیں۔اب ۱۹۲۴ء کے بقیہ واقعات فصل دوم میں درج کئے جاتے ہیں۔امریکہ کے مشہور و معروف مستشرق امریکہ کے مستشرق پادری زدیمر قادیان میں زویمر مرکز احمدیت دیکھنے کی غرض سے ۲۸/ مئی ۱۹۲۴ء کو قادیان آئے۔آپ نے مرکزی ادارے دیکھنے کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی اور سلسلہ کا لٹریچر لینے کے بعد رخصت ہوئے۔اور امریکہ پہنچ کر ایک سرکلر خط شائع کیا۔جس میں عیسائی دنیا سے اپیل کی کہ اسے جماعت احمدیہ کے مقابلہ کے لئے خاص تیاری کرنی چاہئے۔کیونکہ " جدید اسلام " جماعت احمدیہ کے ذریعے سے یورپ و امریکہ میں ۱۴ مضبوط ہو رہا ہے۔پادری زدیمر نے چرچ مشنری ریویو لنڈن میں ”ہندوستان میں اسلام" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا اور اس میں اپنی آمد قادیان کا ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا۔ہمارا استقبال نہایت گرم جوشی کے ساتھ کیا گیا۔در حقیقت انہوں نے ایک دوسرے ریلوے اسٹیشن پر ہمیں لانے کے لئے آدمی بھیجا مگر ہم دوسرے رستہ آگئے اور ہمیں گھنٹوں کی بجائے دنوں تک قادیان میں ٹھرنے کی دعوت دی۔۔۔۔۔۔یہاں سے نہ صرف رسالہ " ریویو آف ریلیجنز " شائع ہوتا ہے بلکہ تین اور رسائل بھی نکلتے ہیں اور لندن، پیرس، برلن ، شکاگو ، سنگا پور اور تمام مشرق قریب کے ساتھ خط و کتابت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔چھوٹے چھوٹے دفاتر ہر قسم کے دستیاب ہونے والے سامان - مختلف قسم کی انسائیکلو پیڈیا ڈکشنریوں اور عیسائیت کے خلاف لڑ پچر سے بھرے پڑے ہیں یہ ایک اسلحہ خانہ ہے جو ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ایک زبر دست عقیدہ ہے۔جو پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہلا دیتا ہے " - (ترجمہ) وسط جولائی ۱۹۲۴ء میں جماعت احمد یہ بھیرہ ایک خطرناک ابتلا میں مبتلا ہو گئی۔واقعہ یہ ہوا کہ ایک غیر احمد کی مولوی صاحب نے احمدیت کے خلاف مسلسل اشتعال پھیلا کر شہر کی فضا مکدر کردی۔نتیجہ یہ ہوا کہ غیر احمدیوں نے احمدیوں کے خلاف بلوہ کر دیا۔جس میں خود غیر احمدی اصحاب کے ہاتھوں ان ہی کے ایک ساتھی مارے گئے۔جس پر بائیں بے گناہ احمدی حوالات میں حادثہ بھیرہ et۔