تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 480 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 480

تاریخ احمدیت جلد ۴ 456 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال تشریف لے گئے۔۱۲/ اکتوبر کو نو مسلموں کو پانچ گھنٹہ تک تبلیغ و ہدایت فرمانے میں مصروف رہے نیز انگریز مردوں اور عورتوں سے مختلف مسائل سے متعلق دلچسپ مذہبی گفتگو فرمائی۔چونکہ ۱۴/ اکتوبر کو سامان سفر تھا مس لک اینڈ سنز (Thomas cook and sons) کے سپرد کیا جانے والا تھا اس لئے ۱۳ اکتوبر کا دن سامان کی تیاری میں گزرا - ۱۵/ اکتوبر کو حضور نے " اور منینل سکول آف سٹڈیز " دیکھا۔قیام لنڈن کا آخری ہفتہ کے ار اکتوبر سے ۲۴ اکتوبر تک اب ہم قیام انگلستان کے حالات بیان کرتے ہوئے اس کے آخری مگر ا ہم ہفتہ میں پہنچ گئے ہیں۔اس ہفتہ کا آغاز "مسجد فضل " کی بنیاد کے ابتدائی انتظامات سے ہوا۔اور اختام رخت سفر باندھنے پر۔اس طرح وہ دن آپہنچا جس کے انتظار میں آپ فرماتے ہیں۔آہ کیسی خوش گھڑی ہو گی کہ بانیل و مرام باندھیں گے رخت سفر کو ہم برائے قادیاں اس ہفتہ کا یادگار دن ۱۹ "مسجد فضل" کے سنگ بنیاد کایاد گاردن (۱۹/ اکتوبر ۱۹۲۴ء) اکتوبر ۱۹۲۴ء ثابت ہوا۔جبکہ حضور ایدہ اللہ تعالی نے نہ بجے شام ایک بہت بڑے مجمع میں "مسجد فضل " (۶۳ میلروز روڈ - لنڈن) کا اپنے دست مبارک سے سنگ بنیاد رکھا۔اس تقریب پر سب سے پہلے (متعینہ) امام مسجد لنڈن مولوی عبدالرحیم صاحب درد نے خوش آمدید کا مختصر ایڈریس پڑھا۔جس کے بعد تمام حاضرین مقام بنیاد کی طرف گئے۔جہاں پہلے حضرت حافظ روشن علی صاحب نے تلاوت فرمائی۔پھر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے انگریزی زبان میں ایک مضمون پڑھا جس میں مسجد کی غرض وغایت پر اسلامی نقطہ نگاہ سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔" پیشتر اس کے کہ میں اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھوں میں اس امر کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مسجد صرف اور صرف خدا تعالی کی عبادت کے لئے بنائی جاتی ہے۔تاکہ دنیا میں خداتعالی کی محبت قائم ہو اور لوگ مذہب کی طرف (جس کے بغیر حقیقی امن اور حقیقی ترقی نہیں) متوجہ ہوں اور ہم کسی شخص کو جو خداتعالی کی عبادت کرنا چاہے ہرگز اس میں عبادت کرنے سے نہیں روکیں گے بشرطیکہ وہ ان قواعد کی پابندی کرے جو اس کے منتظم انتظام کے لئے مقرر کریں اور بشر طیکہ وہ ان لوگوں کی عبادت میں مخل نہ