تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 337 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 337

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 329 خلافت هانیه کا دسواں سال جامع مسجد دہلی کے منبر پر بٹھا کر تقریر کرائی تھی (C) ہندوؤں سے چندہ کی اپیل کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ نواح آگرہ میں راجپوتوں کو تیز رفتاری سے شدہ کیا جا رہا ہے اور اب تک قریباً چار ہزار تین سو راجپوت ملکا نے گو جر اور جاٹ ہندو ہو چکے ہیں۔نیز کہا ایسے لوگ ہندوستان کے ہر حصے میں ملتے ہیں۔یہ پچاس ساٹھ لاکھ سے کم نہیں اور اگر ہندو سماج ان کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام جاری رکھے تو مجھے تعجب نہ ہو گا کہ ان کی تعداد ایک کروڑ تک ثابت ہو جائے "۔مہاراجہ کشمیر کی پشت پناہی شردھانند کے اس اعلان کے ساتھ آریہ اخبار کیسری (۱۲) مارچ ۱۹۲۳ء) میں یہ خبر چھپی کہ مہاراجہ جموں و کشمیر نے ساڑھے چار لاکھ ملکانہ راجپوتوں کو دوبارہ ہندو بنانے کے مسئلہ پر کامل غور و خوض کے بعد پنجاب کے سناتن دھرمی پنڈتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر کشمیری پنڈتوں سے گفت و شنید کریں "۔ان خبروں کا منظر عام پر آنا ہی تھا کہ ہندوستان مسلمانان ہند کے لئے نازک ترین دور کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک مسلمانوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی اور ان کے دل پاش پاش ہو گئے اور جو اس پراگندہ اور انہیں یقین ہو گیا۔کہ ہندو قوم شدھی کے بل بوتے پر ان کا نام مٹا دینے پر تلی ہوئی ہے۔اور ہندوستان میں ان کی قومی زندگی اور قومی ہستی یقینی طور پر خطرہ میں ہے۔اس خطرناک حملہ کی شدت کا اندازہ لگانے شدی کے پیچھے ہندو راج کے منصوبے کے لئے آریہ کے وہ بیانات بھی کافی رہنمائی کرتے ہیں۔جو بعد کو ان کی زبانوں سے خود بخود جاری ہو گئے اور جن میں انہوں نے کھلا اعتراف کیا کہ شدھی کی تحریک صرف ملکانہ کے مسلم راجپوتوں کو اپنے اندر جذب کرنے کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان بھر کے مسلمانوں کو ہندو دھرم کی چوکھٹ پر لاڈالنے کے لئے اٹھائی گئی ہے۔چنانچہ ایک آریہ سماجی راجکمار ایٹھی نے دہلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا " باشد ھی ہندو مسلم ایکتا (اتحاد) نہیں ہو سکتی۔جس وقت سب مسلمان شدھ ہو کر ہندو ہو جائیں گے تو سب ہندو ہی ہندو نظر آئیں گے پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کو آزادی سے نہیں روک سکتی " سوامی و چهارانند نے گورو کل کانگڑی کی سلور جوبلی کے موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا۔"سب دھرموں سے ہمارا دھرم پر انا ہے تو ہمارے دھرم کے سامنے کسی کو ادھیکار (حق) نہیں کہ وہ شدہ کرے۔سوراج کے لئے ہندو مسلم ایکتا (اتحاد) ضروری ہے لیکن ہم بچی ایکتا شدھی میں مانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک بھارت ورش کے مسلمان اور عیسائی شدھ نہیں ہو جائیں گے اس وقت تک تم کو