تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 215 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 215

تاریخ احمدیت جلد ۴ 207 خلافت ثانیہ کا پانچواں سال دو سرا باب (فصل پنجم) خلافت ثانیہ کا پانچواں سال ربیع الاول ۱۳۳۶ھ تاربیع الاول ۱۳۳۷ھ) جنوری ۱۹۱۸ء سے دسمبر ۱۹۱۸ء تک) احمدیان کٹک پر مظالم حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالی کی خلافت کے پانچویں سال (۱۹۱۸ء) کے شروع میں کٹک (صوبہ بہار) کے احمدیوں پر ایسے ایسے ستم توڑے گئے جن کے تصور سے بھی دل لرز جاتا ہے۔چنانچہ اخبار " اہلحدیث " امرت سر جیسا معاند احمدیت اخبار بھی ان مظالم کا ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں کرتا ہے۔” قادیانیوں کا قافیہ ایسا تنگ کر دیا ہے کہ بیچارے مکان سے باہر تک نہیں نکل سکتے۔مرزائیوں کی میت کا پوچھئے مت - شہر میں اگر کسی میت کی خبر پہنچ جاتی ہے تو تمام قبرستان میں پہرہ بیٹھ جاتا ہے۔کسی کے ہاتھوں میں ڈنڈا ہے کسی کے ہاتھ میں چھڑی ہے۔میت کی مٹی پلید ہو رہی ہے۔تابوت نہیں ملتی۔بیلداروں کی طلب ہوتی ہے تو وہ ٹکا سا جواب دے دیتے ہیں۔بانس اور لکڑی کی بالکل عنقائیت ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ہر صورت سے ناامید ہو کر جب یہ ٹھان بیٹھتے ہیں کہ چلو چپکے سے مکان کے اندر قبر کھود کر گاڑ دیں۔تو ہاتف غیبی افسران میونسپلٹی کو آگاہ کر دیتے ہیں وہ آکر خرمن امید پر کڑکتی بجلی گرا دیتے ہیں - حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالی کی طبیعت ۱۹۱۸ ء میں زیادہ مضمحل ہو گئی اور ڈاکٹروں نے بمبئی جانے کا مشورہ دیا۔حضور ۳ / مئی ۱۹۱۸ ء کو قادیان سے روانہ ہوئے۔اور لاہور میں ناک و حلق کا بجلی کے ذریعہ علاج کئے جانے کے بعد یمینی تشریف لے گئے۔اور خدا کے فضل سے بمبئی میں مرض سے افاقہ ہو گیا اور حضور ۱۵ / جون ۱۹۱۸ ء کو قادیان پہنچ گئے۔اس سفر میں حضور کی ایک بچی امتہ العزیز صاحبہ نے (جو حضرت ام ناصر کے بطن سے تھیں) ڈیڑھ سال کی عمر میں وفات پائی اور بمبئی میں دفن ہو ئیں۔سفر بمبئی ۴۵ 22