تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 164
تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 156 خلافت ثانیہ کا پہلا سال حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نکاح ثانی کی نسبت تحریر فرمایا کہ میں نے آپ (حضرت خلیفہ اول - ناقل) کے ابتدائی زمانہ خلافت میں دوسری شادی کی اجازت طلب کی تھی۔لیکن ان دنوں میری صحت ایسی خراب تھی کہ آپ نے فرمایا میں ابھی پسند نہیں کرتا۔اس کے بعد وفات سے چند ماہ پہلے آپ نے ایک شخص کی درخواست مجھ کو بھیجی کہ وہ اپنی لڑکی (کی) شادی مجھ سے کرنا چاہتا ہے اور اس کے متعلق مجھ سے دریافت کیا۔چونکہ وہ جگہ مجھے پسند نہ تھی اس لئے اس موقعہ پر میں نے چاہا کہ امتہ الحی آپ کی لڑکی کے لئے درخواست نکاح کروں۔لیکن یہ وہ دن تھے جب ایک شخص نے چند گمنام ٹریکٹ میرے خلاف شائع کئے تھے کہ مجھے خلافت کی تمنا ہے۔ان ٹریکٹوں کے بعد مجھ کو یہ امر پیش کرنے کی جرات نہ ہوئی۔آپ کی بیماری کے دنوں میں مجھے رویا میں بتایا گیا کہ یہاں میرا رشتہ ہو گا۔اس پر میں نے چاہا کہ خواہ کچھ بھی ہو۔آپ کے سامنے یہ معاملہ پیش کر دوں لیکن وہی جماعت کے ابتلاء کا خوف مجھ پر غالب رہا اور تیسرے دن آپ فوت ہو گئے۔میں نے اپنی رویاء کی بھی تعبیر کر لی۔لیکن بعد میں چند اور لوگوں کو اسی قسم کی رویاء آنے پر میں سمجھا کہ یہ منشاء الہی ہے اور اس امر کو لڑکی کے جائز ولیوں کے سامنے پیش کر دیا۔مگر میرا ارادہ تھا کہ دیر سے یہ رشتہ ہو تا کہ لوگوں کو کوئی ابتلاء نہ آئے۔مگر پھر مجھے اللہ تعالی کا خوف پیدا ہوا کہ (دوسروں کا۔ناقل) خوف بھی ایک شرک ہے اور میں نے اپنے نفس کی مخالفت کے لئے جلد یہ رشتہ کر لیا " - بنگالی ٹریکٹ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے اہل بنگال کے لئے ایک رسالہ تحریر فرمایا جو بنگالی زبان میں ترجمہ ہو کر جولائی ۱۹۱۴ ء میں کلکتہ سے شائع کیا گیا۔اس ٹریکٹ سے انگریزی خوان طبقہ میں بھی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے حالات معلوم کرنے کا شوق پیدا ہو گیا اور دوسرے طبقہ میں بھی۔۱۹۵ حضرت مسیح موعود کی خبر پہلی عالمگیر جنگ سے متعلق ۲۸/ جون ۱۹۱۴ء کو آسٹریا کا ولی عہد پستول سے قتل کر دیا گیا۔آسٹردی پولیس نے انکشاف کیا کہ شہزادے کے قتل کی سازش میں سردیا کے بعض افسر بھی شامل ہیں اس پر آسٹریا نے الٹی میٹم کے بعد ۲۸/ جولائی ۱۹۱۴ء کو سرویا پر چڑھائی کر دی۔یکم اگست ۱۹۱۴ء کو روس نے آسٹریا کے خلاف اور جرمنی نے روس کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ کر دیا۔۴/ اگست ۱۹۱۴ء کو برطانیہ جرمنی کے خلاف میدان جنگ میں کو دپڑا اور ۲۹/ اکتوبر ۱۹۱۴ء کو ترکی نے جرمنی کے حلیف بن کر روس، برطانیہ اور فرانس کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا - ۱۹۱۸ء میں امریکن بھی جرمنوں سے نبرد آزما ہو گئے۔۴/ نومبر ۱۹۱۸ء کو جرمنی میں حکومتی انقلاب برپا ہو گیا۔اور قیصر ولیم 142]