تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 144 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 144

تاریخ احمدیت - جلد ۴ 136 خلافت ثانیہ کا پہلا سال آیت کے ساتھ فاذا عزمت فتوكل على الله لکھا ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ مشورہ لو پھر جو مناسب ہو اس پر کار بند ہونے کا عزم کر لو اور اللہ تعالٰی پر بھروسہ رکھو۔اس پر غور کرنے سے نماز میں مجھے توجہ دلائی گئی کہ میرا نام خدا نے اولو العزم رکھا ہے اور معترضین کو پہلے ہی جواب دے دیا ہے۔حضور عشاء کے بعد بھی دیر تک دینی کاموں میں مصروف رہتے۔پھر آرام فرماتے اور تجد کے وقت اٹھ کر اپنے مولیٰ کے حضور اسلام اور جماعت کے لئے رو رو کر دعائیں کرتے چنانچہ فرماتے ہیں۔تمہارے لئے ایک شخص تمہارا درد رکھنے والا تمہاری محبت رکھنے والا، تمہارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنے والا، تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف جاننے والا تمہارے لئے خدا کے حضور دعائیں کرنے والا ہے۔مگر ان (غیر مبایعین - ناقل) کے لئے نہیں ہے "۔الله اگر چہ حضور خلیفہ بنے سے پہلے بھی بیماری میں خدمت دین کی دیوانہ وار جد و جہد اکثر بیمار رہتے تھے لیکن اس بلند مبایعین منصب پر فائز ہونے کے بعد تو صحت پر بہت زیادہ اثر پڑا۔ان دنوں آپ اتنے دبلے پتلے تھے کہ غیر کا ایک اعتراض یہ بھی ہوا کرتا تھا کہ خلیفہ تو کوئی موٹا فربہ شخص ہونا چاہئے۔لیکن چونکہ آپ کے لئے اولوالعزمی سے آگے ہی آگے بڑھنا مقدر ہو چکا تھا اس لئے اس وقت بیماریاں آپ کی تیز روی میں روک نہیں ہو سکیں۔آپ " منصب خلافت میں فرماتے ہیں۔جب کل میں نے درس میں ان دوستوں کو دیکھا تو میرا دل خداتعالی کی حمد اور شکر سے بھر گیا کہ یہ لوگ ایسے شخص کے لئے آئے ہیں جس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ چالباز ہے اور پھر میرے دل میں اور بھی جوش پیدا ہوا۔جب میں نے دیکھا کہ وہ میرے دوستوں کے بلانے ہی پر جمع ہو گئے ہیں۔اس لئے آج رات کو میں نے بہت دعائیں کیں اور اپنے رب سے یہ عرض کیا کہ الہی میں تو غریب ہوں میں ان لوگوں کو کیا دے سکتا ہوں۔حضور آپ ہی اپنے خزانوں کو کھول دیجئے"۔الخ ( صفحہ ۲-۳) حضور کے زمانہ خلافت کی حضرت امیرالمومنین کی ملاقات اور ڈاک کا انتظام ابتداء میں ملاقات کی غرض سے آنے والوں کے لئے کوئی مخصوص و مستقل عمارت نہیں تھی نمازوں اور درس کے مواقع پر بھی شرف ملاقات حاصل کیا جاتا تھا اور اس بالا خانے پر بھی جو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی موجودہ بیٹھک کے اوپر تھا جہاں لکڑی کی سیڑھیاں رکھی ہوتی تھیں اس کے علاوہ گول کمرہ میں جہاں کئی سال تک آپ کا دفتر بھی رہا اور ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں - ۱۹۲۶۲۷ء کے قریب آپ کے مکان سے متصل قصر خلافت تعمیر کیا گیا۔جس میں آنے والوں سے ملاقاتیں بھی ہونے لگیں اور آپ کا دفتر بھی