تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 69
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 65 سفر حرمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک مخاطب کرتے ہوئے) لکھتے ہیں ”مدینہ طیبہ میں وہ مقدس انسان و انت حسیبه شیخ عبد الغنی نداه البی و امی تو نے مجھے ملایا جس کے کرامات سے میں نے تجھے انت الہادی انت الحق پایا۔اور تیرے رسول خاتم النسین سید المرسلین اللهم صلى وسلم بارک وسلم سے بار بار بلا۔“ حضرت شاہ صاحب مدینہ میں بخاری شریف ، ترمذی شریف، مثنوی مولانا روم اور (تصوف کی کتاب تفسیر یہ کا درس دیا کرتے تھے۔آپ کے کھانے پینے کے عجائبات میں سے ایک یہ بات ہے کہ اکبر خاں صاحب سنوری ( حضرت مسیح موعود کے مرید اور خاص خادم) کے ایک حقیقی بھائی ولی داد خاں صاحب تھے جو مدینہ منورہ میں حضرت شاہ صاحب کی خدمت میں اکثر رہتے تھے ان کو ایک دفعہ گیہوں خریدنے کے لئے بھیجا وہ نہایت عمدہ گیہوں جس میں جو کا ایک دانہ بھی نہ تھا لائے لیکن آئندہ بازار کا سودا ان کی معرفت منگوانا بند کر دیا۔آخر ایک شخص کو پھر گیسوں خریدنے کے لئے بھیجا اس شخص نے وہ روپیہ جو گیہوں خرید نے کانہ ولی داد خاں کو دیا اور یہ کہا کہ اب کی دفعہ جو گیہوں حضرت صاحب کے واسطے لاؤ تو اس میں بہت سے جو ملے ہوئے ہوں چنانچہ وہ گیہوں لائے جس میں بہت سے جو ملے ہوئے تھے۔خوش ہو کر فرمانے لگے کہ یہ گیہوں کون لایا ہے اس شخص نے سفارش کے طور پر کہا کہ ولی داد خاں لائے ہیں فرمانے لگے کہ اب ان کو عقل آگئی ہے لہذا آئندہ وہی لایا کریں۔ایک دفعہ مذاہب کے متعلق دریافت کیا گیا تو فرمایا اشهر المذاهب مذهب ابی حنیفه واوسع المذاهب مذهب مالك اقوى المذاهب مذهب شافعى و احوط المذاهب أحمد بن حنبل - (ترجمہ) مذاہب میں سب سے مشہور حضرت امام ابو حنیفہ کا۔سب سے وسیع حضرت امام مالک کا۔سب سے قوی حضرت امام شافعی کا اور سب سے محتاط حضرت امام احمد بن حنبل کا مذہب ہے۔حضرت شاہ صاحب کے مکان میں ہر روز ختم ہو تا تھا اور بعض مرید انیس ہزار دفعہ لا الہ الا الله ہر روز پڑھتے تھے ایک شخص نے شکایت کی کہ نور دین اتنی محنت نہیں کرتا۔نیز امام کے پیچھے الحمد پڑھتا ہے اور رفع یدین کا قائل ہے آپ نے فرمایا کہ آپ ایک ایسی چھری لائیں جو رفع یدین اور فاتحہ خلف الامام کے مسئلہ کو بخاری میں سے کاٹ سکے اور انیس ہزار بار لا الہ الا اللہ پڑھنے کی کوئی سند ہے تو وہ نو ر الدین کو دکھلائی جائے اگر وہ صحیح ہو گی تو وہ مان لے گا۔اس پر آپ کے سب پیر بھائی بالکل خاموش ہو گئے۔ایک دفعہ حضرت مولانا نورالدین صاحب کی مولوی نبی بخش صاحب سے ایک رکعت وتر کے معاملہ میں دوستانہ گفتگو تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ایک رکعت و ترامام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تحقیقات کے خلاف ہے اور کوئی دلیل اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔امام کا فیصلہ کافی دلیل ہے کہ ایک