تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 53
تاریخ احمد بیت 49 خلیفہ المسیح الاول کے حالات زندگی ( محمل از خلافت) کی زبان سے بے ساختہ نکلا خدا تعالیٰ کی ایک صفت فعال لما یرید ہے وہ جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے فرمایا کہ بس ہمارا مطلب اسی سے ہے یعنی تمہاری کوئی خواہش ہو اور وہ پوری نہ ہو تو تم اپنے نفس سے کہو کہ میاں تم کوئی خدا ہو۔اسی طرح رسول کے پاس اللہ تعالی کی طرف سے حکم آتا ہے وہ یقین کرتا ہے کہ اس کی نافرمانی سے لوگ جنم میں جائیں گے اسلئے وہ سخت رنجیدہ ہو تا ہے تمہار ا فتویٰ کوئی مانے یا نہ مانے وہ یقینی جہنمی تھوڑا ہی ہو سکتا ہے لہذا تم کو اس کا بھی رنج نہ ہونا چاہئے۔