تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 640 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 640

تاریخ احمدیت جلد ۳ 628 " تاریخ احمدیت " پر تبصرے مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری مجاہد سنگا پور کا مکتوب بنام مولف کتاب مورخه ۵ / مئی ۱۹۶۵ء مکرم محترم جناب مولانا د دوست محمد صاحب شاہد سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ آپ بفضلہ تعالٰی خیریت سے ہوں گے۔فروری ۶۴ء میں مکرم محترم جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب چند دنوں کے لئے کو لالمپور تشریف لائے تو وہ وہاں پر تقریباً سارا سارا دن " تاریخ احمدیت " پڑھتے رہے ختم کر کے کتاب کی بہت تعریف فرمائی۔اور بعض امور کی طرف میری توجہ خاص طور پر مبذول کرائی۔اور مجھے یہ کتاب اول سے آخر تک ضرور پڑھنے کی نصیحت فرمائی اور ساتھ ہی اپنی کتاب یعنی " تاریخ احمدیت " بھی مجھے تحفتہ پیش فرما دی کیونکہ یہاں پر ابھی نہیں پہنچی تھی۔میں نے اسے پڑھا ہے کئی بار پڑھا ہے۔الحمد للہ نہایت ہی جامع طور پر لکھی گئی ہے اور آپ بہت بہت مبارکباد کے مستحق ہیں اور دعاؤں کے بھی جو کہ یہ عاجز حسب توفیق آپ کے لئے کرتا رہتا ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اب تو آپ اگلی جلد تیار کرنے میں مصروف ہوں گے۔مکرم محترم سید داؤد احمد صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ کی تحریک پر میں نے اپنی زندگی کے چند واقعات لکھ کر انہیں ارسال کئے ہیں یعنی جن میں سیدی حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ مجھ سے خاص شفقت اور حسن و احسان سے پیش آئے اور محسنانہ سلوک فرمایا۔ان واقعات میں تاریخ کا بھی کچھ حصہ ہے اس لئے آپ کی خدمت میں اس کی نقل ارسال کرتا ہوں آپ پڑھ لیں۔قبولیت دعا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے بھی اس میں ایک دو نشانات ہیں شائد کوئی واقعہ تاریخی طور پر آپ کو پسند آئے یا ضروری سمجھیں اس لئے نقل ارسال ہے۔دعاؤں میں یادر کھیں یہ عاجز آپ کے لئے ہمیشہ دعا گو رہا ہے۔و السلام خاکسار محمد صدیق امرتسری مبلغ سنگاپور (غیر مطبوعہ)