تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 598
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 590 خلافت اولی کی نسبت آسمانی شہادتیں طرف کھوئی ہوئی دولت کو واپس کر دیا ہے۔اور وہ ان لوگوں میں سے ہے جو توفیقی دیئے جاتے ہیں اور سب حمد اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے مجھے یہ دوست ایسے وقت میں بخشا جب کہ اس کی سخت ضرورت تھی۔سو میں اللہ تعالٰی سے دست بدعا ہوں کہ اس کی عمر د صحت و ثروت میں برکت دے۔اور مجھے ایسے اوقات عطا کرے جن میں وہ دعائیں قبول ہوں جو اس کے اور اس کے خاندان کے لئے کروں اور میری فراست گواہی دیتی ہے کہ یہ استجابت ایک محقق امر ہے نہ ظنی اور میں ہر روز امیدواروں میں سے ہوں خدا کی قسم میں اس کے کلام میں ایک نئی شان دیکھتا ہوں۔اور قرآن شریف کے اسرار کھولنے میں اور اس کے کلام اور مفہوم کے سمجھنے میں اس کو سابقین میں سے پاتا ہوں میں اس کے علم و علم کو ان دو پہاڑوں کی طرح دیکھتا ہوں جو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں مجھے علم نہیں کہ ان دونوں میں سے کو نسا دو سرے پر فوقیت لے گیا ہے۔وہ دین متین کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔اے رب تو اس پر آسمان سے برکتیں نازل کر اور دشمنوں کے شرسے اس کو محفوظ رکھ اور جہاں کہیں وہ ہو تو بھی اس کے ساتھ ہو۔اور دنیا و آخرت میں اس پر رحم فرما۔اے ارحم الراحمین آمین ثم آمین۔تمام تعریف اول و آخر او ظاہر اور باضنا اللہ تعالٰی ہی کے لئے ہے وہی دنیا و آخرت میں میرا دالی ہے۔اس کے کلام نے مجھے بلوایا اور اسی کے ہاتھ نے مجھے ہلایا سو میں نے یہ مسودہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اشارے اور القاء سے لکھا ہے۔ولا حول ولا قوة الا بالله " "بركات الدعا" (۱۸۹۳) میں تحریر فرماتے ہیں۔” پر جوش مردان دین سے مراد اس جگہ اخویم حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب بھیروی ہیں۔جنہوں نے گویا اپنا تمام مال اسی راہ میں لنا دیا -" " سر الخلافه " (۱۸۹۴) میں تحریر فرماتے ہیں ( ترجمہ از عربی) میرے دوستوں میں ایک دوست سب سے محبوب اور میرے محبوں میں سب سے زیادہ مخلص فاضل ، علامہ عالم رموز کتاب مبین عارف علوم الحکم والدین ہیں جن کا نام اپنی صفات کی طرح مولوی حکیم نورالدین ہے"۔"حمامته البشری " (۱۸۹۴) میں تحریر فرماتے ہیں ( ترجمه از عربی) میرے سب دوست متقی ہیں لیکن ان سب سے قوی بصیرت اور کثیر العلم اور زیادہ تر نرم اور حلیم اور اکمل الایمان والا سلام اور سخت محبت اور معرفت اور خشیت اور یقین اور ثبات والا ایک مبارک شخص بزرگ - متقی - عالم صالح۔فقیہ اور جلیل القدر محدث اور عظیم الشان حاذق حکیم - حاجی الحرمین - حافظ قرآن قوم کا قریشی نسب کا فاروقی ہے جس کا نام نامی مع لقب گرامی حکیم نور الدین بھیر دی ہے اللہ تعالیٰ اس کو دین و دنیا میں بڑا اجر دے اور صدق و صفا اور اخلاص اور محبت اور وفاداری میں میرے سب مریدوں سے وہ