تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 448 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 448

تاریخ احمد بیت ، جلد ۳ 440 اخبار " الفضل " اور "پیغام صلح " کا اجراء اور نہایت ہی زبردست فلسفیانہ تنقید کے ذریعہ قرآن مجید کی محبت میں گرفتار ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔مجھے زیادہ تر حیرت اس بات کی ہوئی کہ ایک اسی سالہ بوڑھا آدمی صبح سویرے سے لے کر شام تک جس طرح لگاتار سارا دن کام کرتا رہتا ہے وہ متحدہ طور پر آج کل کے تندرست و قوی ہیکل دو تین نوجوانوں سے بھی ہونا مشکل ہے۔۔۔مولوی صاحب کے تمام حرکات و سکنات میں صحابہ علیہم السلام کی سادگی اور بے تکلفی کی شان پائی جاتی ہے۔اس نے نہ اپنے لئے کوئی تمیزی نشان مجلس میں قائم رکھنا ہے نہ کسی امیر و غریب کے لئے۔اور نہ تسلیم و کورنش اور قدم بوسی پیر پرستی کی لعنت کو وہاں جگہ دی گئی ہے۔صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب سے بھی مل کر ہمیں از حد مسرت ہوئی صاحبزادہ صاحب نہایت ہی خلیق اور سادگی پسند انسان ہیں۔علاوہ خوش خلقی کے کہیں بڑی حد تک معاملہ فہم ومدبر بھی ہیں علاوہ دیگر باتوں کے جو گفتگو صاحبزادہ صاحب موصوف اور میرے درمیان ہندوستان کے مستقبل پر ہوئی اس کے متعلق صاحبزادہ صاحب نے جو رائے اقوام عالم کے زمانہ ماضی کے واقعات کی بناء پر ظاہر فرمائی وہ نہایت ہی زبر دست مدبرانہ پہلو لئے ہوئے تھی۔صاحبزادہ صاحب نے مجھ سے از راہ نوازش بہت کچھ مخلصانہ پیرائے میں یہ خواہش ظاہر فرمائی کہ میں کم از کم ایک ہفتہ قادیان میں رہوں اگر چہ بوجوہ چند در چند میں ان کے ارشاد کی تعمیل تے قاصر رہا۔مگر صاحبزادہ صاحب کی اس بلند نظرانہ مهربانی و شفقت کا از حد مشکور ہوں۔صاحبزادہ صاحب کا زہد و تقویٰ اور ان کی وسعت خیالانہ سادگی ہمیشہ یادر ہے گی۔مولوی محمد علی صاحب ایڈیٹر ریویو آف ریلیجز سے مجھے ملنے کی نہایت ہی تمنا تھی مگر افسوس بڑی مسجد میں باوجود ان سے مصافحہ کرنے کے انہوں نے یہ دریافت کرنے کی تکلیف گوارا نہیں کی کہ ایک مسافر مسلمان جو ان سے بڑھ کر نہایت گرم جوشی سے مصافحہ کر رہا ہے۔وہ کون ہے ؟ علاوہ اس کے میں نے قادیان کی اس جدوجہد کو دو دن میں بکمال غور و خوض دیکھا جو وہ مدرسہ احمدیہ اور ہائی سکول کے قیام کے ذریعہ دنیا میں حقیقی اسلامی قوم پیدا کرنے کی مدعی بن کر کر رہی ہے۔۔۔احمدی جماعت قابل مبارک بادی ہے۔۔۔۔انگریزی اسلامی سکولوں و کالجوں پر قادیان کے ہائی سکول کو اسلامی پہلو سے وہ برتری حاصل ہے کہ جس کی گرد کو بھی باقی اسلامی انگریزی سکول و کالج نہیں پہنچ سکتے۔۔۔عام طور پر قادیان کی احمدی جماعت کے افراد کو دیکھا گیا۔تو انفرادی طور پر ہر ایک کو توحید کے نشہ میں سرشار پایا گیا۔اور قرآن مجید کے متعلق جس قدر صادقانہ محبت اس جماعت میں میں نے قادیان میں