تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 439 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 439

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 431 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ کے سفر ہند و عرب شکست دے سکیں۔چنانچہ " تاریخ اقوام عالم " (مولفہ مرتضی حسن خاں) میں لکھا ہے۔"مصطفیٰ کمال پاشا نے انقرہ میں بیٹھ کر نئی فوج مرتب کی اور ۱۹۲۱ء میں انقرہ سے چند میل کے فاصلہ پر یونانیوں کو پہلی شکست دی" - ۱۲۳ حضرت خلیفہ اول نے ۲۵/ دسمبر حضرت خلیفہ اول کی تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۱۲ ء پر ۱۹۱۲ء کو نماز ظہر کے بعد مسجد اقصیٰ میں ایک تقریر دلپذیر فرمائی جس میں جماعت کو وحدت و اتحاد کی تلقین فرمائی۔چنانچہ ارشاد فرمایا۔ملکوں پر ملک تمہارے قبضہ سے نکلتے چلے جاتے ہیں۔سمرقد ، بخارا، دہلی، لکھنؤ ، مصر ، مسقط ، زنجبار مراکش، تیونس، طرابلس ، ایران وغیرہ بارہ سلطنتیں مسلمانوں کی میرے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو ئیں اور اب قسطنطنیہ پر بھی دانت ہے یہ کیوں ہوا؟ قرآن میں اس کا سبب لکھا ہے۔ولا تنازعوا فتفشلوا و تذهب ريحكم باہم جھگڑے چھوڑ دو تم مست ہو جاؤ گے۔تمہاری ہو ا بگڑ جائے گی"۔حضرت صاحبزادہ صاحب سفر حجاز میں تھے اس لئے ان کے خطوط جلسہ کے موقع پر سنا دیے 173-2