تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 370 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 370

اریخ احمدیت۔جلد ۳ 362 انجمن انصار اللہ کا قیام چوتھا باب انجمن انصار اللہ کا قیام (جنوری ۱۹۱۱ء تا دسمبر۱۹۱۱ء بمطابق ذی الحج ۱۳۲۸ھ تا محرم ۱۳۳۰ھ) مولوی ثناء اللہ صاحب امرت سری ایڈیٹر اہلحدیث اور رسالہ "احمدی " کا اجراء مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کے اعتراضات کا جواب دینے کے لئے حضرت میر قاسم علی صاحب نے جنوری 1911 ء سے " احمدی" کے نام سے ایک رسالہ جاری کیا۔مولوی ثناء اللہ صاحب نے اپنی کتاب " تیر اسلام بجواب محل اسلام " (صفحہ ۴) میں یہ اصول بتایا تھا کہ "جب کوئی شخص کسی قوم کے ہادی اور سب کے پیشوا کی نسبت بر الفظ کے یا بے ادبی کرے تو گویا یقینی اس نے تمام قوم کا دل دکھایا۔پس اس کے جواب میں حق تو یہ ہے کہ تمام قوم ایک ایک کر کے اس بد گو کو اسی قدر ستالیں جتنا کہ اس نے سب کو ستایا تب کہیں جا کر عوض معاوضه گله ندارد کا مصداق ہو"۔اس اصول کے مطابق میر صاحب نے اعلان کیا کہ انشاء الله احمدی " حدود اللہ سے تجاوز نہ کرے گا۔بلکہ واجب حق سے بھی جو کچھ اس کو پہنچتا ہے۔بہت کچھ معاف کر دے گا۔جہاں پر کہ امید اصلاح ہو "۔ابھی رسالہ کے تین پرچے ہی نکلے تھے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں دہائی دینا شروع کر دی اور خطوط لکھے کہ میر صاحب کو بند کریں۔ان کی سخت کلامی میرے لئے ناقابل برداشت ہے۔اور لاجواب ہو کر لکھا کہ اس کے ایڈیٹر کا مقابلہ ہم سے نہیں ہو سکتا۔اور اس کا ہمیں خود اعتراف ہے۔A اس پر حضرت میر صاحب نے مولوی ثناء اللہ صاحب کی شیریں بیانی" کے بڑے بڑے نادر نمونے دیئے اور کہا یہ ہے اہلحدیث کے اخلاق محمدی " کا کورس جس پر آپ کو ناز ہے !! مولوی ثناء اللہ صاحب نے اپنے اخبار اہلحدیث میں لکھا تھا۔”ہمارا اور مرزائیوں کا فرق عیسائیوں اور محمد یوں یا موسائیوں اور عیسائیوں کا ہے جس طرح ان دونوں میں یہ تمیز ہے کہ ایک