تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 324 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 324

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 316 قادیان میں متعدد پبلک عمارتوں کی تعمیر خطبہ جمعہ ۲۵/ مارچ ۱۹۱۰ء کی خصوصیت ۲۵ / مارچ ۱۹۱۰ء کو جبکہ جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے بہت سے احباب جمع تھے حضرت خلیفہ اول نے ایک رقت آمیز خطبہ ارشاد فرمایا۔حضرت کے چہرہ مبارک کی کچھ اور ہی کیفیت تھی۔معلوم ہو تا تھا کہ کوئی فنافی اللہ انسان ایک ربودگی کے عالم میں کلام کر رہا ہے۔اس خطبہ کی خصوصیت یہ تھی کہ کثرت مخلوق کی وجہ سے چونکہ آپ کی آواز دور تک نہیں پہنچ سکتی تھی اس لئے آپ نے حضرت میر ناصر نواب صاحب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب تراب مولوی مبارک علی صاحب اور مرزا یعقوب بیگ صاحب کو مقرر کر دیا کہ آپ جو کہیں دوسروں کو ساتھ ساتھ سناتے جائیں سلسلہ احمدیہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب ایسا انتظام کرنا پڑا۔1909ء کا سالانہ جلسہ حضرت خلیفہ اول کے حکم سے دسمبر ۱۹۰۹ ء کا جلسہ مارچ ۱۹۱۰ء میں ایسٹر کی تعطیلات پر ملتوی کیا گیا تھا۔جو ۲۵ سے ۲۷/ مارچ ۱۹۱۰ ء انعقاد پذیر ہوا۔جلسہ میں شامل ہونے والے تین ہزار سے زائد تھے۔اس جلسہ میں ۲۶/ مارچ کو حضرت خلیفہ اول نے اور ۲۷ مارچ کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایمان افروز لیکچر دیئے۔دوسرے مقررین کے نام یہ ہیں۔حضرت میر نا صر نواب صاحب، مولوی محمد علی صاحب ( آپ نے صدر انجمن کی رپورٹ پیش کی) خواجہ کمال الدین صاحب نے قومی ضروریات کی اپیل کی۔سید عابد علی شاہ صاحب نے اپنے چند کشوف و الہامات سنائے۔جلسہ کے دوران میں بورڈنگ ہاؤس کے ایک کمرہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی صدارت میں احمدیہ کا نفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں تعمیر فنڈ کے واسطے توجہ دلائی گئی۔جلسہ پر بہت لوگوں نے حضرت خلیفہ اول کے ہاتھ پر بیعت کی بیعت کا سلسلہ متفرق اوقات میں جاری رہا۔مسجد اقصیٰ میں بیعت کرنے والوں کا یہ عالم تھا کہ حضرت نے منبر پر کھڑے ہو کر اپنا ہاتھ پھیلایا اور سب سے کہا کہ بیعت کرنے والے اپنی اپنی جگہ بیٹھ کر ہاتھ پھیلا لیں اور بیعت کے الفاظ دو ہراتے رہے۔II ۲۹ بیعت لیتے ہوئے آپ نے مندرجہ ذیل الفاظ کا اضافہ فرمایا۔” میں شرک نہیں کروں گا۔چوری نہیں کروں گا۔بدکاریوں کے نزدیک نہیں جاؤں گا۔کسی پر بہتان نہیں لگاؤں گا۔چھوٹے بچوں کو ضائع نہیں کروں گا نماز کی پابندی کروں گا اور زکوۃ، روزہ، حج اپنی طاقتوں کے موافق ادا کرنے کو مستعد رہوں گا۔بیعت کے بعد آپ نے ایک تقریر فرمائی۔جس میں بتایا کہ ”خوب یاد رکھو کہ بیعت کر کے تم نے اپنے آپ کو بیچ دیا ہے کیونکہ یہی بیعت کی حقیقت ہے"۔جلسہ کے آخری اجلاس میں حافظ عبدالرحیم صاحب سیکرٹری انجمن شہید نے اپنی سالانہ رپورٹ