تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 142
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ سفر حرمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک صاحب نے مجھ سے فرمایا۔اب تو آپ فارغ ہیں میں نے عرض کیا ہاں۔ارشاد فرمایا۔آپ رہیں۔میں سمجھا دو چار روز کے لئے فرماتے ہیں۔ایک ہفتہ خاموش رہا۔فرمایا آپ تنہا ہیں ایک بیوی منگوالیں۔تب میں سمجھا کہ زیادہ دنوں رہنا پڑے گا۔تعمیر کا کام بند کرا دیا۔چند روز بعد فرمایا۔کتابوں کا آپ کو شوق ہے یہیں منگوا لیجئے۔تعمیل کی گئی۔فرمایا۔اچھا دوسری بیوی بھی یہیں منگوالیں۔پھر مولوی عبدالکریم صاحب ائے ایک دن ذکر کیا کہ مجھے الہام ہوا ہے لا تصبون الى الوطن فيه تهان و تمتحن به الهام نورا الدین کے متعلق معلوم ہوتا ہے مجھ سے فرمایا وطن کا خیال چھوڑ دو چنانچہ میں نے چھوڑ دیا نہ اور کبھی خواب میں بھی وطن نہیں دیکھا"۔