تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 100
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 96 سفر حرمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک نقطہ نظر سے تو رات کی تفسیر مجھ سے لکھوائیں کیونکہ یہ کام میرے بعد غالب نہ ہو سکے گا۔اس کے لئے پرلیں۔سٹاف۔تو رات کی شرحوں اور یہود کی تاریخوں کی ضرورت تھی۔سر سید نے یہ تجویز پسند کی اور ایک پریس اس غرض سے منگوایا جو سائنٹیفک سوسائٹی میں تھا۔چنانچہ تہذیب الاخلاق اور خطبات احمدیہ میں تو رات کی جو عبارتیں نقل کی گئی ہیں وہ اسی پریس کی چھپی ہوئی ہیں۔سرسید نے مولانا کی مدد کے لئے حکیم نور الدین قادیانی کو بلانا چاہا۔جو عبرانی زبان کسی قدر جانتے تھے مگر مولانا صاحب نہ آسکے۔اور یہ کام نہ ہو سکا۔" آنحضرت ﷺ کی زیارت جموں میں آپ کو آنحضرت ﷺ کی خواب میں پھر زیارت ہوئی۔آپ نے دیکھا کہ جموں کے ایک مندر (واقع جلا کا محلہ) کے سامنے پرچون کی دکان ہے وہاں ایک لکڑی کی چوکی پر آنحضرت ﷺ تشریف فرما ہیں حضور نے آپ کو گذرتے دیکھ کر فرمایا کہ تم ہمارے یہاں سے آٹا لے لو۔چنانچہ حضور نے ایک لکڑی کی ترازو میں آٹا تو لا۔جو بظاہر ایک آدمی کی خوراک کے قابل تھا۔آپ نے اپنے دامن میں اس کو لیا۔جب آپ کی جھولی میں آٹا ڈال چکے تو پڑے کو زور سے ڈنڈی سے مارا اور سب آٹا آپ کے دامن میں گرا دیا۔بعد ازاں آپ نے حضور سے سوال کیا کہ کیا آپ نے حضرت ابو ہریرہ کو کوئی ایسی بات بتائی تھی۔جس سے وہ آپ کی حدیثیں یاد رکھتے تھے۔حضور نے فرمایا۔"ہاں" آپ نے عرض کیا وہ بات مجھے بھی بتا دیں۔تا میں بھی آپ کی حدیثیں یاد کرلوں۔فرمایا۔ہم کان میں بتاتے ہیں۔آپ نے کان آگے کیا اور حضور نے بھی اپنا دہن مبارک آپ کے کان سے لگایا کہ خلیفہ نور الدین صاحب نے نماز کے لئے آپ کو جگا دیا۔آپ نے سوچا کہ حدیث پر عمل کرنا یہی حدیثوں کے یاد کرنے کا ذریعہ ہے اٹھانے والا بھی خواب ہی کا فرشتہ ہوتا ہے۔اور "نور الدین" کے لفظ سے اس وقت یہ تعبیر آپ کے ذہن میں آئی mai خدا کی قدرت 11 آئندہ چل کر آپ اس جگانے والے کے نام کی طرح خود ہی صحیح معنوں میں خلیفہ نور الدین ہو گئے اور اس مبارک خواب کی ایک دوسری تعبیر کھلی۔زمانہ قیام ریاست کے حالات پر عمومی رنگ میں روشنی ڈالنے کے بعد اب ہم دبارہ ۱۸۷۶۷۷ء کی طرف آتے ہیں اور (ترتیب کے ساتھ) اس دور کے بعض دوسرے جستہ جستہ ضروری واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں۔اپریل ۱۸۷۷ء کا واقعہ ہے کہ حضرت مولانا محمد قاسم سوامی دیانند سرسوتی پر اتمام حجت صاحب نانوتوی رحمتہ اللہ علیہ سے مباحث شاہجہانپور