تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 68 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 68

تاریخ احمدیت جلد ۲ ام - حقیقتہ المہدی " کی تصنیف و اشاعت اپنے ذمے لیا۔اور باقی دو افراد کے اخراجات حضرت نواب محمد علی خاں صاحب نے بھجوا دئیے۔علاوہ ازیں منشی عبد العزیز صاحب او جلہ۔میاں جمال الدین صاحب۔میاں امام الدین صاحب و میاں خیر الدین صاحب سیکھوائی بلکہ خود مرزا خدا بخش صاحب نے بھی چندہ دیا۔اس طرح انتظامات پایہ تکمیل کو پہنچے تو حضرت اقدس کی ہدایت پر ۱۲/ نومبر ۱۸۹۹ء کو ان کے الواداع کا جلسہ ہوا۔م اس کے بعد حضور کو تحریک ہوئی کہ وفد تحقیقات سفر مسیح کا فریضہ ادا کرنے کے علاوہ آپ کے پیغام کی اشاعت کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔چنانچہ جیسا کہ اوپر ذکر آچکا ہے۔حضور نے زیر تالیف کتاب تریاق القلوب" کی تعمیل کی بجائے ایک عربی رسالہ "لجنہ النور " تصنیف فرمایا۔نیز تجویز فرمائی کہ فونوگراف میں (جو نئی ایجاد ہوئی تھی آپ چار گھنٹہ کی ایک عربی تقریر ریکارڈ کروا کر وفد کو دیں تا دور دراز کے اسلامی ممالک حضور ہی کی زبان مبارک سے پیغام سن لیں۔لیکن افسوس بعض وجوہ کی بناء پر وفد نعیسین کا جانا معرض التواء میں چلا گیا۔۱۸۹۹ء کے بعض صحابہ ۱۸۹۹ء کے بعض مشہور صحابہ کے نام یہ ہیں۔سیٹھ شیخ حسن صاحب حیدر آبادی۔چوہدری فتح محمد صاحب سیال۔ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب پٹیالوی -