تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 58 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 58

جلد ۲ تو ۵۵ حقیقتہ المہدی " کی تصنیف و اشاعت استی که مستم بد گھر بینی مرا پرفق و شر گر تو دید استی که پاره پاره کن من بد کار را شیار کن این زمرہ اغیار را آتش افشان بر در و دیوار من د تمنم باش و تبه کن کار من 2 یعنی اے قادر اور آسمان وزمین کے پیدا کرنے والے اے رحیم و مہربان اور رستہ دکھانے والے خدا! اے وہ ذات جو دلوں پر نظر رکھتی ہے۔اے وہ ہستی کہ تجھے سے کوئی چیز بھی چھپی ہوئی نہیں۔اگر تو مجھے نافرمانی اور شرارتوں سے بھرا ہوا دیکھتا ہے اور اگر تو نے دیکھ لیا ہے کہ میں بد گر ہوں تو تو مجھ بد کار کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈال اور میرے دشمنوں کے گروہ کو خوش کر دے۔میرے در و دیوار پر آگ برسا۔میرا دشمن ہو جا اور میرا سلسلہ تباہ و برباد کر دے۔مولانا عبد الکریم صاحب کی طرف سے خطوط کا سلسلہ آخر جون ۱۸۹۹ ء سے حضرت مولانا عبد الکریم صاحب نے اخبار الحکم میں جماعت احمدیہ کے نام خطوط کا ایک دلچسپ اور ایمان افروز سلسلہ جاری کیا جو آپ کی وفات تک بدستور قائم رہا۔ان خطوط میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات ملفوظات اور دوسرے پیش آمده واقعات کا نہایت عمدہ اور مئوثر پیرایہ میں تذکرہ بھی ہوتا تھا اور وعظ و نصیحت بھی۔جماعت کے دوست اس خط کا بہت دلچسپی سے انتظار کرتے تھے اور ان کے ایمانوں میں اس کے پڑھنے سے ایک نئی روح پھونکی جاتی تھی۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی ولادت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ۱۸۸۳ء میں الہام ہو ا تھا کہ ”تین کو چار کرنے والا مبارک "۔اس الہام میں خبر دی گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ نکاح ثانی سے آپ کو چار فرزند عطا فرمائے گا اور چوتھے کا نام مبارک ہو گا۔علاوہ ازیں اشتہار ۲۰/ فروری ۱۸۸۶ ء میں بھی بالواسطہ رنگ میں ان کی ولادت کا ذکر موجود تھا۔ایک خواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس فرزند کا عقیقہ سوموار کو ہو گا۔چنانچہ اس بشارت کے مطابق ۱۴ جون ۱۸۹۹ء (۴) صفر ۱۳۱۶ھ ) بروزبدھ بعد دوپہر تین بجے حضرت صاحبزدہ مرزا مبارک احمد صاحب پیدا ہوئے جو حضور" کے آخری فرزند تھے۔آپ کی ولادت سے قبل الہام ہوا۔انی اسقط من الله واصيبه " اس الہام کے متعلق حضرت اقدس نے اجتہاد یہ کیا کہ یہ لڑکا نیک ہو گا اور