تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 631 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 631

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۹۶ حلیہ مبارک ، خصائل وشمائل اور اخلاق عالیہ بڑھایا مگر خدام نے آگے بڑھ کر سامان اتار لیا۔اس کے بعد حضور ان کے پاس محبت اور دلداری کی گفتگو فرماتے رہے اور کھانے وغیرہ کے متعلق بھی پوچھا کہ آپ کیا کھانا پسند کرتے ہیں اور کسی خاص کھانے کی عادت تو نہیں؟ اور جب تک کھانا نہ آیا حضرت ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے بڑی شفقت کے ساتھ باتیں کرتے رہے۔دوسرے دن جب یہ مہمان واپس روانہ ہونے لگے تو حضور نے دودھ کے دو گلاس منگوا کر ان کے سامنے بڑی محبت کے ساتھ پیش کئے اور پھر دو اڑھائی میل پیدل چل کر بٹالہ کے رستہ والی نہر تک چھوڑنے کے لئے ان کے ساتھ گئے اور اپنے یکہ پر سوار کرا کے واپس تشریف لائے۔۲۲ الغرض حضرت مسیح موعود کا وجود ایک رحمت تھا۔وہ رحمت تھا اپنے عزیزوں کے لئے اور رحمت تھا اپنے دوستوں کے لئے اور رحمت تھا اپنے ہمسائیوں کے لئے اور رحمت تھا اپنے خادموں کے لئے اور رحمت تھا سائلوں کے لئے اور رحمت تھا عامتہ الناس کے لئے اور دنیا کا کوئی چھوٹا یا بڑا طبقہ ایسا نہیں ہے جس کے لئے اس نے رحمت اور شفقت کے پھول نہ بکھیرے ہوں بلکہ میں کہتا ہوں وہ رحمت تھا اسلام کے لئے جس کی خدمت اور اشاعت کے لئے اس نے انتہائی فدائیت کے رنگ میں اپنی زندگی کی ہر گھڑی اور اپنی جان تک قربان کر رکھی تھی۔بالاخر ایک جامع نوٹ پر اس حضرت مسیح موعود کے اخلاق و شمائل پر ایک جامع نوٹ مقالہ کو ختم کرتا ہوں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب مرحوم نے حضرت مسیح موعود کے اخلاق و اوصاف کے متعلق ایک مضمون لکھا تھا اس مضمون میں فرماتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اخلاق میں کامل تھے یعنی آپ نہایت رؤف رحیم تھے۔سخی تھے۔مہمان نواز تھے۔اشجع الناس تھے۔ابتلاؤں کے وقت جب لوگوں کے دل بیٹھے جاتے تھے آپ شیر نر کی طرح آگے بڑھتے گئے۔عضو - چشم پوشی۔فیاضی۔دیانت - خاکساری۔صبر۔شکر۔استغناء۔حیا۔غض بصر۔عفت - قناعت وفاداری۔بے تکلفی۔سادگی۔شفقت۔ادب الہی۔ادب رسول و بزرگان دین۔حلم - میانہ روی ادائیگی حقوق۔ایفائے عہد۔چستی۔ہمدردی۔اشاعت دین۔تربیت۔حسن معاشرت۔مال کی نگہداشت و قار - طہارت - زندہ دلی اور مزاح۔رازداری - غیرت۔احسان حفظ مراتب - حسن ظنی۔ہمت اولوالعزمی خود داری۔خوشروئی اور کشادہ پیشانی کظم غیظ۔کف ید و کف لسان - ایثار - معمور الاوقات ہونا۔انتظام۔اشاعت علم و معرفت۔خد اور اس کے رسول کا عشق کامل اتباع رسول۔یہ مختصرا آپ کے اخلاق و عادات تھے۔