تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 565
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ الله حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آخری سفر لا ہو را متعدد سوالات کئے جن کا حضور نے مفصل جواب دیا۔مثلاً ایک سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ ہم کسی کلمہ گو کو اسلام سے خارج نہیں کہتے جب تک کہ وہ ہمیں کافر کہہ کے خود کا فرنہ بن جائے۔جب میں نے مامور ہونے کا دعوی کیا تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے میرے خلاف فتویٰ کفر شائع کیا۔اب یہ ایک متفق علیہ مسئلہ ہے کہ جو مومن کو کافر کے وہ کافر ہوتا ہے۔پس اس مسئلہ سے ہم کس طرح انکار کر سکتے ہیں ؟ پبلک لیکچر اور رؤسائے لاہور کو تبلیغ ۷ از مئی ۱۹۰۸ء کا دن قیام لاہور کے عرصہ میں ایک یادگاری دن تھا۔کیونکہ اس روز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق لاہور کے عمائد و رؤساء کو کھانے پر مدعو کیا گیا۔حضور کی طبیعت ۱۷/ مئی کی شب کو اسہال کے باعث بہت ناساز ہو گئی تھی اور یہ امید نہ رہی کہ حضور خود تقریر فرما سکیں گے۔چنانچہ اسی خیال سے حضور نے حکیم الامت مولوی نورالدین صاحب گوار شاد فرمایا کہ معزز مہمانوں کو کچھ سنا دیں اور انہوں نے تقریر شروع بھی کر دی تھی۔مگر صبح کو اللہ تعالی نے بشارت دی که انى مع الرسول اقوم میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں) چنانچہ حضور وعدہ الہی کے مطابق غیبی طاقت و قوت پا کر بنفس نفیس تشریف لے آئے اور ا ابجے سے ایک بجے بعد دوپہر تک بڑی پر زور اور موثر تقریر فرمائی۔بارہ بجے حضور نے فرمایا گر آپ چاہیں تو میں تقریر بند کر دوں آپ کھانا کھالیں۔مگر تمام معزز سامعین نے یک زبان ہو کر عرض کیا کہ نہیں آپ تقریر جاری رکھیں وہ کھانا تو ہم روز کھاتے ہیں مگر یہ روحانی غذا پھر کہاں میسر آئے گی۔الغرض ایک بجے کے بعد حضور کی یہ پر معارف تقریر ختم ہوئی۔اس تقریر میں حضور نے صوبہ کے صدر مقام کے معزز مسلمانوں اور تعلیمیافته رو سا پر اتمام حجت کر دی۔اس جلسہ دعوت میں لاہور کے بڑے بڑے رؤساء امراء ، وکلاء بیرسٹر اور اخبارات کے ایڈیٹر مدعو تھے جن میں سے اکثر غیر احمدی تھے۔حضرت اقدس کی بے نظیر تقریر سے وہ بہت متاثر ہوئے۔یہ جلسہ سید محمد حسین شاہ صاحب کے مکان کے نچلے صحن میں منعقد ہوا اور کھانے کا انتظام خواجہ۔کمال الدین صاحب کے مکان میں کیا گیا تھا۔TA دعوی نبوت کی وضاحت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس جلسہ میں اپنے دعوی کی وضاحت میں فرمایا کہ " میرا دعویٰ صرف یہ ہے کہ موجودہ مفاسد کے باعث خدا نے مجھے بھیجا ہے اور میں اس امر کا