تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 506
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ حقیقتہ الوحی " کی تصنیف و اشاعت صاحب -۵ سیده امتہ اللہ صاحبہ ۶ سیدہ طیبہ صاحبہ ۷۔سیدہ امتہ القدوس صاحبه ۸ سیده امته الهادی صاحبہ۔سیدہ امتہ السمیع صاحبہ ۱۰۔سیدہ امتہ الرفیق صاحبہ تجلیات البیہ" کی تصنیف اور سلسلہ احمدیہ کے عالم گیر غلبہ کی پیش گوئی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چشمہ مسیحی کے ساتھ وسط مارچ میں " تجلیات الہیہ " کے نام سے ایک اور مختصر رسانہ بھی تالیف فرمایا جو نا مکمل رہا اور حضور کی زندگی میں شائع نہ ہوا۔آخر کئی سالوں کے بعد ۲۹ جون ۱۹۲۲ء کو اسی نا مکمل صورت میں شائع ہوا۔یہ مختصر رسالہ نا مکمل ہونے کے باوجود اتنے حقائق و معارف پر حاوی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے اور خدائی تجلیات کا ایک نقشہ سامنے آجاتا ہے۔آئندہ پانچ زلازل کے متعلق پیش گوئی ، چار لاکھ حقیقی مسلمانوں کا آپ کے ہاتھ پر معاصی اور گناہوں اور شرک سے توبہ کرنے اور اپنے دعویٰ نبوت کی دلیل وغیرہ امور کے واضح بیان ہے۔اور یہ عظیم الشان پیش گوئی فرمائی ہے کہ۔" خدا تعالی نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے والو! ان باتوں کو یاد رکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔" رسالہ تعلیم الاسلام" کا اجراء جولائی ۱۹۰۶ء میں قادیان سے ایک اور رسالہ تعلیم الاسلام" جاری ہوا۔اس سے قبل یہاں