تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 34 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 34

تاریخ احمدیت جلد ۲ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شورش اور ناکامی مباہلہ ۲۱ / نومبر ۱۸۹۸ء کو لکھا تھا اور اس میں فریق ظالم اور کاذب کی نسبت یہ عربی الہام تھا کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرَمَعُهُمْ ذِلَّةٌ یعنی جس قسم کی فریق مظلوم کو بدی پہنچائی گئی ہے اس قسم کی فریق ظالم کو جزا پہنچے گی سو آج یہ پیشگوئی کامل طور پر پوری ہو گئی کیونکہ مولوی محمد حسین نے بد زبانی سے میری ذلت کی تھی اور میرا نام کا فرادر دجال اور کذاب اور محمد رکھا تھا اور یہی فتویٰ کفر و غیرہ کا میری نسبت پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں سے لکھوایا اور اسی بناء پر محمد حسین مذکور کی تعلیم سے اور خود اس کے لکھوانے سے محمد بخش جعفر ز علی لاہو ر وغیرہ نے گندے بہتان میرے پر اور میرے گھر کے لوگوں پر لگائے۔سو اب یہی فتویٰ پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں بلکہ خود محمد حسین کے استاد نذیر حسین نے اس کی نسبت دے دیا۔۔۔۔۔ہر ایک سوچ سکتا ہے کہ اس منافقانہ کارروائی سے جو محمد حسین گورنمنٹ کو تو کچھ کہتا رہا اور پوشیدہ طور پر لوگوں کو کچھ کہتا رہا کامل درجہ پر اس کی ذلت ہو گئی ہے اور مولویوں کی طرف سے وہ برے خطاب بھی اس کو مل گئے ہیں جو سراسر ظلم سے اس نے مجھے دیئے تھے یعنی ہر ایک نے اس کو کذاب اور دجال سمجھ لیا ہے۔" اس اشتہار کے بعد حضور علیہ السلام نے ایک دوسرے اشتہار (۶/ جنوری ۱۸۹۹ء) میں فتویٰ دینے والے علماء کو مشورہ دیا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان پر منافقانہ طریق کا کوئی دھبہ نہ لگے اور ان کی دیانت اور امانت اور تقویٰ اور دینداری میں فرق نہ آئے تو وہ بلا توقف ایک جلسہ کر کے محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنہ کو اس جلسہ میں بلاویں اور اس کو صاف طور پر کہہ دیں کہ آج تک تم ہم سب پر یہ اپنا اعتقاد ظاہر کرتے رہے کہ تمہارا یہی عقیدہ ہے کہ تم اس مہدی معہود کے قائل ہو جو نبی فاطمہ میں سے آئے گا اور لڑائیاں کرے گا اور دین کو پھیلائے گا اور اب تمہاری نسبت یہ بیان کیا گیا ہے کہ تم نے زمین لینے کی طمع سے گورنمنٹ کو یہ احسان جتلانا چاہا ہے کہ تم ان تمام حدیثوں کو جو مہدی معہود کے بارے میں آئی ہیں، جھوٹی سمجھتے ہو اور تم نے صریح طور پر ایک انگریزی فهرست مورخہ ۱۴۔اکتوبر ۱۸۹۸ء میں مہدی کی حدیثوں کی نسبت لفظ موضوع لکھ کر اپنا عقیدہ انکار مهدی ظاہر کر دیا ہے۔اب یا تو صاف طور پر اپنا تو بہ نامہ شائع کرو تاگور نمنٹ عالیہ کو تمہارے اندرونی حالات معلوم ہوں اور یا اس بات کو مان لو کہ تم اس ہمارے فتوئی کے مستحق اور اہلحدیث کے عام عقیدہ کے مخالف اور دجال اور کذاب اور ملحد اور بے دین ہو۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو جب یہ اشتہار پہنچا تو انہوں نے اشاعتہ السنہ کی انگریزی فہرست سے تو انکار کرنے کی جرات نہ کی البتہ اپنی بریت کے لئے مذکورہ بالا حضرات علماء دقت سے یہ نجیب و