تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 418 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 418

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۴۱۵ مدرسہ احمدیہ کی بنیاد " دوستوں سے اس حد تک تو متفق ہوں کہ ریویو آف ریلیجز کو بلالحاظ فرقہ شائع کیا جائے اور کل مسلمان جو احمدی یا غیر احمدی ہوں اسے اپنا آرگن سمجھ کر اشاعت دین اسلام میں کوشش کریں۔ایڈیٹر اور دیگر مدیران رسالہ ہذا کا فرض ہو گا کہ آئندہ اس کے صفحات کو خاص دعاوی حضرت مرزا صاحب سے خالی رکھیں۔" انہوں نے ساتھ ہی یہ تجویز کی کہ ریویو آف ریلجینز" کے علاوہ ایک ضمیمہ شائع کیا جاوے جو الگ سرورق کے ساتھ شائع ہو۔اس کی قیمت بھی الگ ہو۔اس میں جو مضامین احمد یہ مذاق کے مطابق ہوں۔وہ شائع ہوا کریں۔یہ ضمیمہ صرف احمدی احباب کے لئے شائع ہو گا یا جو خود دعاوی حضرت مرزا صاحب سے آگاہی حاصل کرنا چاہیں۔خواجہ کمال الدین صاحب اور مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ہم خیال اصحاب کی یہ تجویز جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام تک پہنچتی تو حضور نے اسے اس بناء پر رد کر دیا کہ مجھ کو چھوڑ کر کیا مردہ اسلام پیش کرو گے۔علاوہ ازیں یہ خط و کتابت جب الحکم میں شائع ہو کر جماعت کے سامنے آئی تو جماعت نے بھی اپنے ایمان و اخلاص کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے خلاف زیر دست آواز بلند کی۔یہ پہلا موقعہ تھا کہ مرکزی اخبار میں مرکزی کارکنوں کی طرف سے غلط قدم دیکھ کر جماعت کی طرف سے منتظم رنگ میں زبر دست صدائے احتجاج بلند کی گئی بلکہ حضرت اقدس کے مخلص مرید حبیب الرحمن صاحب حاجی پور نے ۲۸ فروری ۱۹۰۶ء کو حضرت مسیح موعود کی خدمت میں باقاعدہ اس کے خلاف ایک اپیل بھیجوائی جس میں عرض کیا کہ میری سمجھ میں نہیں آنا کہ اگر یہ لوگ اس زمانہ کے رسول کے خیالات اور تعلیم اور وہ کلام ربانی جو اس رسول پر نازل ہوتا ہے کو چھوڑ دیں گے تو وہ اور کون سی باتیں ہیں جن کی اشاعت کرنا چاہتے ہیں۔کیا اسلام کوئی دوسری چیز ہے جو اس رسول سے علیحدہ ہو کر بھی مل سکتا ہے۔کیا احمد سے علیحدہ ہو کر محمد ﷺ کا راستہ مل سکتا ہے۔پھر کیا ایسا معاہدہ کرنے والے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد علیحدہ بنانا چاہتے ہیں یا منشی انشاء اللہ خاں کے دو سو خریدار ہم پہنچانے پر ریکھے گئے ہیں ؟ کیا اس خدائی سلسلہ کی اشاعت انشاء اللہ خان کی امداد پر منحصر ہے۔ریویو پہلے کیا تھا اور اب کیا ہے۔یہ ترقی اور مقبولیت مولوی انشاء اللہ خان کی وجہ سے ہوئی ہے۔ہرگز نہیں۔خدا تعالی ہی سب کچھ کر رہا ہے۔اور حضور کی دعائیں ہیں اور بس۔ریویو صرف اس واسطے ہے کہ یورپ اور امریکہ میں عیسائیوں کے بناوٹی خدا کو انسان بنا دے جس نے بالا خروفات پائی۔کیا یہ عقیدہ ظاہر کرنے کے واسطے ان کے پاس کوئی اور راہ ہے جب کہ وہ مسیح موعود کی پاک تعلیم کو ریویو سے علیحدہ کرلیں گے۔اور اگر ایسا نہ کیا تو پھر منشی انشاء اللہ خاں کے بہم پہنچائے ہوئے خریدار قائم رہ جائیں گے۔ہرگز نہیں۔کیا ریویو کے مضامین کی مقبولیت اور قابل تعریف ہونا جناب ایڈیٹر صاحب و مینجر صاحب نے اپنی ذات