تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 26 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 26

تاریخ احمد بیت - جلد ۲ ۲۶ مولوی محمد حسین صاحب ٹالوی کی شورش اور ناکامی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شورش انگیزی مقدمہ حفظ امن اور قبل از وقت پیشگوئی کے مطابق عبرتناک ذلت "ر از حقیقت" اور "کشف الغطاء" "راز کی تصنیف و اشاعت غیر مشروط مباہلہ کی دعوت مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مقدمہ مارٹن کلارک میں جو کھلی شکست اور ذلت اٹھانی پڑی تھی اس کی تلافی کے لئے انہوں نے اپنی مخالفت انتہاء تک پہنچادی اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک مخلص مرید اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ہم مکتب مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی نے حضرت اقدس سے بٹالہ میں مولوی محمد حسین صاحب سے بلا شرط مباہلہ کرنے کی درخواست کی جسے حضور نے منظور فرما لیا جس پر انہوں نے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو بھی ایک طویل خط میں سچائی کے فیصلہ کے لئے حضرت اقدس سے بٹالہ میں بلا شرط مباہلہ کرنے کی پر زور دعوت دی اور انہیں تحریص و ترغیب دلانے کے لئے ۲۰۰ روپے نقد انعام دینے کی پیشکش کی۔مولوی عبد القادر صاحب کا یہ خط جب الحکم ۲۰-۲۷ ستمبر ۱۸۹۸ء صفحہ ۱۱ ۱۲ میں شائع ہوا تو شملہ سیالکوٹ بٹالہ اور الہ آباد کی جماعتوں کے علاوہ قادیان اور دیگر مقامات کے بعض مخلص احباب کی طرف سے مطالبہ ہوا کہ انہیں بھی مباہلہ کی تحریک میں شامل کیا جائے اور جوش و خروش کا ثبوت دیتے ہوئے مولوی محمد حسین صاحب کے مباہلہ میں کامیاب ہونے کی صورت میں انعام کی پیشکش بھی کی جس سے اکتوبر ۱۸۹۸ء کے آخر تک انعامی رقم دو ہزار پانچ سو پچیس روپیہ آٹھ آنہ تک پہنچ گئی۔اس مرحلہ پر شیخ یعقوب علی صاحب تراب نے انعام پیش کرنے والوں کی فہرست دے کر اپنے اخبار الحکم (۲۹۔اکتوبر ۱۸۹۸ء) میں بٹالوی صاحب کو