تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 370 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 370

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۳۶۷ سفر سيا لكوث خصوصیت سے متوجہ کر رہی تھیں۔حضور کے ساتھ ہی ایک کرسی پر حضرت حکیم الامت مولوی نور الدین صاحب اور دوسری کرسی پر ایک میز کے سامنے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب تشریف فرما تھے۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز چاروں طرف قدرتی طور پر سناٹا اور خاموشی طاری تھی کہ جناب مسٹر فضل حسین صاحب بیر سٹرایٹ لاء نے جلسہ کی صدارت کے لئے حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب کا نام پیش کیا جو متفق طور پر منظور ہوا۔اور حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب کی صدارت میں جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ابتداء" حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ایک مختصر مگر نهایت بصیرت افروز خطاب فرمایا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ دنیا میں بہت سے جلسے ہوتے ہیں بعض ملکی اور سیاسی نوعیت کے ہوتے ہیں اور بعض میں کسی خاص قوم کی اصلاح کے لئے غور کیا جاتا ہے مگر آج کا جلسہ ان سب سے ممتاز ہے کیونکہ اس میں ایک ایسے شخص کا کلام پیش کیا جا رہا ہے جو کہتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہو کر آیا ہو۔اللہ تعالی آپ لوگوں کو سننے، سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق بخشے۔حضرت حکیم الامت کی اس افتتاحی تقریر کے بعد حضرت اقدس کے لیکچر کا پڑھا جانا حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں قرآن مجید کی چند آیات تیر کا تلاوت کیں۔پھر حضور کے مطبوعہ لیکچر کو پڑھنا شرع کیا۔اس لیکچر کی ابتداء ان الفاظ سے ہوتی تھی ” دنیا کے مذاہب پر اگر نظر کی جائے تو معلوم ہو گا کہ بجز اسلام ہر ایک مذہب اپنے اندر کوئی نہ کوئی غلطی رکھتا ہے۔اور یہ اس لئے نہیں کہ در حقیقت وہ تمام مذاہب ابتداء سے جھوٹ ہیں بلکہ اس لئے کہ اسلام کے ظہور کے بعد خدا نے ان مذاہب کی تائید چھوڑ دی اور وہ ایسے باغ کی طرح ہو گئے جس کا کوئی باغبان نہیں " اس تمہید کے بعد حضور نے نہایت اچھوتے رنگ میں اپنے وجود کو اسلام کی صداقت کے ثبوت میں پیش فرمایا اور اس ضمن میں پہلی دفعہ مجمع عام میں کرشن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان فرمایا کہ " میرا اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آنا محض مسلمانوں کی اصلاح کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ مسلمانوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں مینوں قوموں کی اصلاح منظور ہے۔۔۔وہ خداجو زمین و آسمان کا خدا ہے اس نے یہ میرے پر ظاہر کیا ہے۔اور نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ مجھے بتلایا ہے کہ تو ہندوؤں کے لئے کرشن اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مسیح موعود ہے۔مجھے منجملہ اور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی الہام ہوا تھا کہ ” ہے کرشن رودر گوپال تیری مہماگیتا میں لکھی گئی ہے۔؟" یکچر کے آخر میں حضور نے فرمایا ” مجھے اس زمین سے ایسی N