تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 351 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 351

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ماؤتھ کا معاہدہ ۵ / ستمبر ۱۹۰۵ ء کو طے ہوا"۔F ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت " کے متعلق بیٹھوئی حضرت اقدس کی اس پیشگوئی کا دوسری مرتبہ ظہور ۱۹۵۰ء میں بھی ہوا جب کہ جاپان مشرقی طاقت کی حیثیت سے ختم ہو گیا اور اشتراکیت کا علمبردار روس جو کبھی مغربی طاقت قرار دیا جاتا تھا ایک زبر دست مشرقی طاقت بن کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوا اور شمالی کو ریا کی اشترا کی ریاست نے جنوبی کوریا پر حملہ کر کے کوریا کی حالت کو اتنا نازک کر دیا کہ تیسری عالمگیر جنگ کے چھڑ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔چنانچہ وہی و قائع نگار کو ریا کی اس حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ "شمالی کوریا کی اشتراکی ریاست نے جنوبی کوریا کی جمہوری ریاست پر حملہ کر دیا اور اس سرعت رفتاری کے ساتھ پیش قدمی کی کہ جنوبی کوریا کی ہستی کا خاتمہ یقینی نظر آنے لگا۔۔۔امریکہ کی سرکردگی میں اقوام متحدہ کے اینگلو امریکی بلاک کی فوجیں شمالی کوریا کے اشتراکیوں کے خلاف لڑنے لگیں جن کی امداد کے لئے اشتراکی چین کے رضا کار بھی پہنچ گئے یہ جنگ اقوام عالم کی تیسری بڑی جنگ کا پیش خیمہ بنتی نظر آ رہی تھی۔" صاحبزادی سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی ولادت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مئی ۱۹۰۴ء میں الہام ہوا " دخت کرام " چنانچہ اس الہی بشارت کے مطابق ۲۵ جون ۱۹۰۴ء کو صاحبزادی سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ پیدا ہو ئیں۔کتاب " حقیقته الوحی صفحہ ۲۱۸ میں حضور نے ان کو اپنی صداقت کا چالیسواں نشان قرار دیا ہے۔حضرت سیدہ موصوفہ کا نکاح حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب سے جو حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی پہلی بیگم سے دوسرے صاحبزادے تھے ۷ / جون ۱۹۱۵ء کو مسجد اقصیٰ میں پندرہ ہزار روپے سر پر ہوا۔حضرت اقدس خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق خطبہ نکاح حضرت مولوی غلام رسول صاحب "راجیکی نے پڑھا جو اس تقریب سعید پر لاہور سے مدعو کئے گئے تھے اور ۲۲/ فروری ۱۹۱۷ء کو آپ کی شادی کی مبارک تقریب عمل میں آئی۔حضرت سیدہ کی اولاد حضرت سیدہ موصوفہ کے بطن سے تین فرزند اور چھ صاحبزادیاں پیدا ہو ئیں جن کے نام یہ ہیں۔صاجزادی طیبہ بیگم صاحبہ (ولادت ۱۸ / مارچ ۱۹۱۹ء) خان عباس احمد خان صاحب (ولادت ۲/ جون ۱۹۲۰ء) صاحبزادی طاہرہ بیگم صاحبہ (ولادت ۳/ جون ۱۹۲۱ء) صاحبزادی زکیہ بیگم صاحبہ (ولادت ۲۳ نومبر ۱۹۲۳ء) صاجزادی قدسیہ بیگم صاحبہ (ولادت ۲۰ / جون ۱۹۲۷) صاحبزادی شاہدہ بیگم صاحبہ (ولادت ۳۱ / اکتوبر ۱۹۳۴ء) صاحبزادہ شاہد احمد خاں صاحب (ولادت ۱۹ اکتوبر ۱۹۳۵ء) صاحبزادی