تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 302
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۹۹ مولوی کرم دین صاحب کا دوسرا طویل مد آریہ سماج قادیان" کی مخالفت اور تصنیف و اشاعت "نسیم دعوت " و " سناتن دھرم" مقدمات کی تفصیلات یکجا بیان کرتے ہوئے ہم ۱۹۰۵ ء تک پہنچ گئے تھے۔لہذا اب ہم پھر ۱۹۰۳ء کے واقعات کی طرف پلٹتے ہیں۔ابتداء ۱۹۰۳ء کا واقعہ ہے کہ قادیان کے بعض نو مسلم دوستوں نے " آریہ کاج اور قادیان کا مقابلہ" کے عنوان سے ایک اشتہار شائع کیا جس میں نہایت تہذیب ، متانت اور شائستگی سے آریوں ، ہندوؤں اور سکھ اصحاب کو مدعو کیا گیا تھا کہ وہ دعا اور مباہلہ یا ایک مذہبی کا نفرنس کے ذریعہ سے اپنے اپنے مذاہب کی صداقت کا اظہار کریں۔یہ اشتہار حجتہ اللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایماء سے شائع نہیں ہوا تھا بلکہ خود قادیان کے نو مسلم احباب نے محض ہمدردی اور خیر خواہی کی بناء پر اپنی قوم پر اتمام حجت کے لئے دیا تھا۔اور یہ خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ اس سے آریہ سماج کی طرف سے کوئی اشتعال انگیز محاذ قائم کر لیا جائے گا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ۸۔فروری ۱۹۰۳ء کو الہام ہوا " حرب مهیجه " (جوش سے بھری ہوئی جنگ) تقسیم یہ ہوئی کہ آریہ سماج کو جو اشتہار نو مسلموں نے دیا ہے اس سے جوش میں آکر وہ لوگ کچھ گندی گالیاں دیں گے۔چنانچہ یہ پیش گوئی اسی شام کو پوری ہو گئی جب کہ آریہ سماج کا ایک اشتہار نہایت گندہ اور گالیوں سے بھرا ہوا پہنچا۔اس اشتہار پر سات فروری کی تاریخ درج تھی۔اس کا عنوان تھا ” قادیانی پوپ کے چیلوں کی ایک ڈینگ کا جواب " اس کے بعد آریہ سماج لاہور کے ایک انگریزی اخبار میں بھی اسی طرز کی تحریر چھپی۔اور ایک اشتہار طوطی رام نام کی طرف سے شائع ہوا۔ان سب اشتہارات میں درد بھری دعوت کا جواب گالیوں سے دیا گیا تھا۔خصوصاً پہلے اشتہار میں سید و موٹی جناب رسول اللہ کی نسبت حضرت اقدس کی نسبت اور آپ کی معزز جماعت کی نسبت سخت الفاظ اور گالیاں دی گئی تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے ۲۸۔فروری دیکم مارچ ۱۹۰۳ء کو قادیان میں ایک مالانہ جلسہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔حضور کا دل تو یہی چاہتا تھا کہ ایسے لوگوں کو مخاطب نہ کیا جائے مگر وحی خاص سے آپ کو اس کے جواب کا حکم دیا گیا جس پر حضور نے ونیم دعوت " تصنیف فرمائی۔چنانچہ خود تحریر فرماتے ہیں کہ خدا تعالٰی نے اپنی وحی خاص سے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ اس تحریر کا جواب لکھ اور میں جواب دینے میں تیرے ساتھ ہوں۔تب مجھے اس مبشر وحی سے بہت خوشی پہنچی کہ جواب دینے میں میں