تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 269 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 269

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۶۶ "مواهب الرحمن " کی تصنیف و اشاعت دکھائے اور کہا کہ دیکھ لو دشمن جھوٹ بولتا تھا کہ اس مقدس انسان کے ہاتھ اور پاؤں پر معاذ اللہ کسی بیماری کے نشان ہیں۔الخصر حضور پانچ منٹ کے بعد نیچے اترے اور ظہر و عصر کی نمازیں پڑھانے کے بعد اپنے کمرے میں تشریف لے گئے۔مغرب و عشاء کی نماز کے بعد (جو مولوی سید محمد احسن نے جمع کرادی تھیں) کئی لوگوں نے بیعت کی۔رات کو امرتسر لاہور گوجرانوالہ سیالکوٹ و زیر آباد گجرات لالہ موسیٰ کھاریاں بھیرہ ، کشمیر وغیرہ سے بہت سے دوست پہنچ گئے۔اگلے روز (۱۷/ جنوری کو دس بجے کے بعد ایک گاڑی میں بیٹھ کر حضرت اقدس" کچھری کو تشریف لے گئے۔جو ہجوم کثیر خلقت کا گاڑی سے اترتے وقت آپ کے ہمراہ تھا اس سے زیادہ اب موجود تھا۔حضرت اقدس" کچھری میں پہنچ کر باہر میدان حضرت اقدس عدالت کے میدان میں میں ایک کرسی پر تشریف فرما ہوئے اور خدام ارد گرد حلقہ باندھ کر کھڑے ہو گئے اور کچھ دریوں پر بیٹھ گئے۔حضور اس وقت حضرت مولوی سید عبد اللطیف صاحب سے فارسی میں گفتگو فرما رہے تھے کہ ایک دوست نے عرض کیا کہ حضور اردو میں تقریر فرما ئیں جس پر حضور نے اردو میں تقریر شروع فرمائی کہ مسلمانوں کے تمام فرقے مہدی کے منتظر ہیں۔مگر مہدی نے تو بہر حال ایک شخص ہی ہو نا تھا اور وہ میں ہوں۔اگر میں شیعوں سے کہوں کہ میں تمہارا مہدی ہوں جو کچھ تمہاری روایات میں درج ہے وہ صحیح ہے۔اور اس طرح سینوں اور وہابیوں کو بھی کہوں تاکہ سب مجھ سے راضی ہو جائیں تو یہ ایک منافقت ہے۔ان کو اتنا معلوم نہیں کہ مہدی کا نام حکم عدل ہے وہ تو سب فرقوں کا صحیح فیصلہ کرے گا جس کی غلطی ہو گی اس کو بتائے گا تب وہ سچا ہو گا۔بس یہی وجہ ہے کہ سب فرقے ہمارے دشمن ہو گئے ہیں ورنہ ہم نے ان کا اور کیا تصور کیا ہے۔و کیا کیا جس شخص نے ایک ملزمانہ حیثیت میں ابھی کورٹ میں پیش ہوتا ہے کیا اس کو دینی نصائح لوگوں کو باہر سنانا سوچھ سکتا ہے ؟ مگر یہ خدا کا برگزیدہ اپنی اسی آن بان میں خدا کے پاک کلمات اس الھی مکتب کے طالب علموں کو سناتا رہا اور ان کو ترقی کے مراتب بتلاتا رہا۔کچھری سے واپسی اسی دوران میں معلوم ہوا کہ مقدمہ دو بجے پیش ہونا ہے اس لئے آپ کچہری سے واپس تشریف لائے۔ہجوم اسی طرح ساتھ تھا۔بنگلہ میں آکر حضور نے ظہر و عصر کی نمازیں ادا فرما ئیں اور پھر کچھری کی طرف روانہ ہوئے۔