تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 253 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 253

اسلام کی فتح عظیم ۲۵ تاریخ احمدیت جلد ۲ چکی تھی۔اس کو فالج اور دیوانگی کا حملہ ہوا اور وہ ایسی حالت میں ایک دردناک موت مرا کہ اس کا میحون اندرونی تفرقات سے پارہ پارہ ہو چکا تھا۔" سیدنا حضرت مسیح موعود کی ڈوئی کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی حضرت مسیح طرف سے اسلام کی فتح کے موعود علیہ السلام نے ۱۷ اپریل ۱۹۰۷ء کو وفتح عظیم" کے عنوان سے ایک مفصل اشتہار شائع الشان نشان کی منادی فرمایا جس میں آپ نے ڈوئی سے مباہلہ کے بعد اس عظیم کے حالات اور اس کی موت کا مفصل ذکر کرتے ہوئے لکھا۔یہ شخص میرے مضمون مباہلہ کے بعد جو یورپ اور امریکہ اور اس ملک میں شائع ہو چکا تھا بلکہ تمام دنیا میں شائع ہو گیا تھا شوخی میں روز بروز بڑھتا گیا اور اس طرف مجھے یہ انتظار تھی کہ جو کچھ میں نے اپنی نسبت خدا تعالٰی سے فیصلہ چاہا ہے ضرور خدا تعالیٰ سچا فیصلہ کرے گا اور خدا تعالیٰ کا فیصلہ کا ذب اور صادق میں فرق کر کے دکھلا دے گا۔اور میں ہمیشہ اس بارہ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا تھا اور کاذب کی موت چاہتا تھا۔چنانچہ کئی دفعہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی کہ تو غالب ہو گا اور دشمن ہلاک کیا جائے گا۔اور پھر ڈوئی کے مرنے سے قریباً پندرہ دن پہلے خدا تعالیٰ نے اپنی کلام کے ذریعہ سے مجھے میری فتح کی اطلاع بخشی جس کو میں اس رسالہ میں جس کا نام ہے " قادیان کے آریہ اور ہم۔" اس کے ٹائٹل پیچ کے پہلے ورق کے دوسرے صفحہ میں ڈوئی کی موت سے قریبا دو ہفتہ پہلے شائع کر چکا ہوں۔اور وہ یہ ہے۔تازہ نشان کی پیش گوئی خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہو گی۔یہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان ہو گا (یعنی ظہور اس کا صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہو گا) اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہو گا۔چاہیئے کہ ہر ایک آنکھ اس کی منتظر رہے کیوں کہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تارہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قومیں گالیاں دے رہی ہیں اس کی طرف سے ہے۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ اٹھا دے۔المشتر میرزا غلام احمد مسیح موعود مشتهره ۲۰/ فروری ۱۹۰۷ء اب ظاہر ہے کہ ایسا نشان (جو فتح عظیم کا موجب ہے) جو تمام دنیا ایشیا اور امریکہ اور یورپ اور ! i