تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 248 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 248

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۴۵ اسلام کی فتح عظیم اب تک ڈوئی نے میری اس درخواست مباہلہ کا کچھ جواب نہیں دیا اور نہ اپنے اخبار میں کچھ اشارہ کیا ہے اس لئے میں آج کی تاریخ سے جو ۲۳ / اگست ۱۹۰۳ ء ہے اس کو پورے سات ماہ کی اور مہلت دیتا ہوں اگر وہ اس مہلت میں میرے مقابلہ پر آگیا اور جس طور سے مقابلہ کرنے کی میں نے تجویز کی ہے جس کو میں شائع کر چکا ہوں اس تجویز کو پورے طور پر منظور کر کے اپنے اخبار میں عام اشتہار دے دیا تو جلد تر دنیا دیکھ لے گی کہ اس مقابلہ کا انجام کیا ہو گا۔میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں اور وہ جیسا کہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا جوان ہے جو میری نسبت گویا ایک بچہ ہے۔لیکن میں نے اپنی بڑی عمر کی کچھ پروا نہیں کی کیوں کہ اس مباہلہ کا فیصلہ عمروں کی حکومت سے نہیں ہو گا بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا مالک اور احکم الحاکمین ہے وہ اس کا فیصلہ کرے گا۔اور اگر مسٹر ڈوئی اس مقابلہ سے بھاگ گیا تو دیکھو آج میں تمام امریکہ اور یورپ کے باشندوں کو اس بات پر گواہ کرتا ہوں کہ یہ طریق اس کا بھی شکست کی صورت سمجھی جائے گی اور نیز اس صورت میں پبلک کو یقین کرنا چاہئے کہ یہ تمام دعوئی اس کا الیاس بننے کا محض زبان کا مکر اور قریب تھا۔اور اگر چہ وہ اس طرح موت سے بھاگنا چاہے گا لیکن در حقیقت ایسے بھاری مقابلہ سے گریز کرنا بھی ایک موت ہے۔پس یقین سمجھو کہ اس کے میحون پر جلد تر ایک آفت آنے والی ہے کیوں کہ ان دونوں صورتوں میں سے ضرور ایک صورت اس کو پکڑے گی۔" حضور کے اس اشتہار کا بھی امریکہ کے اخباروں میں عام چرچا ہو مثلاً اخبار اخبارات میں چرچا دو گلاسگو ہیرلڈ " نے ۲۷ / اکتوبر ۱۹۰۳ء کی اشاعت میں لکھا ” مرزا غلام احمد صاحب اپنی پیش گوئی مورخہ ۲۳/ اگست ۱۹۰۳ء میں ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنی دعوت مقابلہ کے جواب کا سات ماہ آئندہ تک انتظار کریں گے۔اگر اس عرصہ میں ڈاکٹر ڈوئی نے اس مقابلہ کو منظور کر لیا اور اس کی شرائط کو پورا کیا تو تمام دنیا اس مقابلہ کا انجام دیکھ لے گی۔میری عمر ستر سال کے قریب ہے حالانکہ ڈاکٹر ڈوئی صرف پچپن سال کی عمر کا ہے لیکن چونکہ اس امر کا انفصال عمر پر نہیں ہے اس واسطے میں ان عمر کے سالوں کی تفاوت کی کچھ پروا نہیں کرتا۔مرزا غلام احمد صاحب کہتے ہیں کہ اگر اب بھی ڈوئی مقابلہ سے انکار کرے گا تو امریکہ کے پیغمبر کے دعادی جھوٹ اور افترا ثابت ہو جائیں گے۔||ARIZ| حضرت اقدس کے اس اشتہار کے جواب میں ڈوئی ڈوئی کا اشار تأمیدان مقابلہ میں آنا اشاروں اشاروں سے میدان مقابلہ میں آگیا۔اور وہ اس طرح کہ اس نے ۲۶ / دسمبر ۱۹۰۳ء کو اپنے اخبار میں لکھا کہ لوگ مجھے بعض اوقات کہتے ہیں