تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 228 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 228

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۲۵ جماعت احمدیہ کی حیرت انگیز ترقی ہے۔اور میں نے دیکھا ہے ان میں نور فراست بھی ہے۔رخصتانه حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ کا نکاح تو اسی سال ہو امگر رخصتانہ کی تقریب اگلے سال ۱۹۰۳ میں اکتوبر کے دوسرے ہفتہ آگرہ میں عمل میں آئی - جہاں ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب میڈیکل کالج میں پروفیسر تھے۔21 حضرت صاحبزادہ صاحب ! اکتوبر ۱۹۰۳ء کی شام کو اپنے اہل بیت کے ساتھ قادیان پہنچے۔بارات میں آپ کے ساتھ نانا جان حضرت میر ناصر نواب صاحب بھی تھے۔اگلے دن حضور کے گھر سے دلہن کی خوشی میں بتاشے تقسیم ہوئے۔اولاد آپ کے بطن سے یہ اولاد ہوئی۔صاجزادہ مرزا نصیر احمد صاحب (متوفی) حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (ولادت ۱۶ / نومبر ۱۹۰۹ء) صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ - صاجزاہ مرزا مبارک احمد صاحب (ولادت ۹ / مئی ۱۹۱۴ء)۔صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب (ولادت یکم فروری ۱۹۱۸ء)۔صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحبہ (متوفیہ)۔صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحبہ - صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب (متوفی)۔صاحبزاده مرزا حفیظ احمد صاحب ثانی (ولادت (۱۹۲۶ء۔صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب (ولادت ۳ / اکتوبر ۱۹۲۷ء) صاحبزادہ مرزا اظہر احمد صاحب (ولادت ۱۷/ اکتوبر ۱۹۳۰ء) صاحبزادہ مرزا رفیق احمد صاحب (ولادت ۲۸/ جولائی ۱۹۳۵) دو سرے نکاح اس پہلی شادی کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے بعد جو خواتین مبارکه حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ایدہ اللہ تعالٰی کے عقد میں آئیں ان کی تفصیل یہ ہے۔حرم دوم - سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبه دختر نیک حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفتہ المسیح اول - ( نکاح ۳۱ / مئی (۱۹۱۴ء) - اولاد - صاحبزادی امتہ القیوم بیگم صاحبہ (ولادت ۱۹۱۶ء) صاحبزادی امته الرشید بیگم صاحبہ (ولادت ۶ / نومبر ۱۹۱۸ء) - صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب (ولادت ۱۱/ نومبر (۱۹۴۴ حرم ثالث سیده مریم بیگم صاحبہ (ام طاهری دختر نیک اختر سید عبد الستار شاہ صاحب - (نکاح ۷ / فروری ۱۹۲۱ء) - اولاد - صاجزادہ مرزا طاہر احمد صاحب (متوفی)۔صاحبزادی امتہ الحکیم بیگم صاحبه (ولادت ۲۶ / مارچ ۱۹۲۶ء)۔صاحبزادی امته الباسط صاحبه (ولادت ۱۳/ مئی ۱۹۲۷ء)۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالٰی (۱۸/ دسمبر ۱۹۲۸ء) - صاحبزادہ مرزا اطہر احمد صاحب