تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 225 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 225

تاریخ احمدیت۔جلد ؟ ۲۲۲ جماعت احمدیہ کی حیرت انگیز ترقی اخبار قاریان سے مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری کی ادارت میں شائع ہوتا ہے۔( تاریخ وفات مولانا محمد حفیظ صاحب ۵ - نومبرے ۶۱۹۸ اخبار البدر" و "بدر" کی شاندار خدمات اخبار "الحکم کی طرح اخبار "البدر" اور "بدر" نے بھی مسیح پاک علیہ السلام کے تازه الهامات و ملفوظات اکابر سلسلہ کے مضامین اور مرکزی خبروں کے بروقت جماعت تک پہنچانے میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سلسلہ کا ایک بازو الحکم کو اور دوسرا اسے قرار دیا کرتے اور فرمایا کرتے تھے ” یہ اخبار " الحکم و بد رہمارے دو بازو ہیں۔الہامات کو فور املکوں میں شائع کرتے ہیں اور گواہ بنتے ہیں "۔خلافت اوٹی کے زمانہ میں اس اخبار کو یہ بھاری خصوصیت بھی حاصل ہوئی کہ اس میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول کا درس قرآن اور درس بخاری اور آپ کی ڈائری بھی "کلام امیر کے نام سے الگ الگ ضمیمہ کی شکل میں شائع ہوتی تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا نکاح حضرت سیدنا مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی مقدس اولاد کی بارے میں مدت سے یہ الہی بشارت مل چکی تھی کہ آپ کی نسل بہت ہو گی اور کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی۔نیز الہاما آپ کو بتایا جا چکا تھا کہ ” تری نسلا بعیدا۔" (یعنی آپ دور کی نسل بھی دیکھیں گے) اللذا حضور چاہتے تھے کہ به خدائی وعدہ جلد سے جلد ظہور میں آجائے اور آپ اپنی آنکھوں سے اسے پورا ہو تادیکھ لیں اور اسی لئے حضور اپنے صاحبزادگان کے رشتے بھی جلد سے جلد کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ حضور نے صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے نکاح کی تحریک کے لئے اپنے نہایت مخلص مرید مولوی غلام حسن صاحب سب رجسٹرار پشاور کے نام ۲۴ / اپریل ۱۹۰۲ء کو ایک مکتوب میں تحریر فرمایا کہ ”میرے دل میں تھا کہ بشیر احمد اپنے درمیانی لڑکے کے لئے تحریک کروں جس کی عمر دس برس کی ہے اور صحت اور متانت ، مزاج اور ہر ایک بات میں اس کے آثار اچھے معلوم ہوتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق عمریں بھی باہم ملتی ہیں۔اس لئے یہ خط آپ کو لکھتا ہوں اور میں قریب ایام میں اس بارے میں استخارہ بھی کروں گا اور بصورت رضامندی یہ ضروری ہو گا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ لڑکی کو ضروریات علم دین سے مطلع فرما دیں اور اس قدر علم ہو کہ قرآن شریف با ترجمہ پڑھ لے۔نماز اور روزہ اور زکوۃ اور حج کے مسائل سے باخبر ہو اور نیز با سانی خط لکھ سکے اور پڑھ سکے اور لڑکی کے نام سے مطلع فرما دیں اور اس خط کے جواب سے اطلاع بخشیں۔زیادہ