تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 149 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 149

تاریخ احمدیت جلد ۲ پیر مہر علی شاہ صاحب کو دعوت مقابلہ متوطن گڑھی اماز کی اور گلزار خان ساکن بڑا پیر علاقہ پشاور) کی چشم دید روایت پر مبنی تھی۔علاوہ ازیں اس علاقہ کے بعض اور متدین اور معزز ا حباب مثلاً (محمد اسمعیل صاحب محله گلبادشاہ پشاور اور مولوی حمید اللہ صاحب ملاصوات) نے بھی اس روایت کی تصدیق کی۔مولوی حمید اللہ صاحب نے تو حضرت اقدس کی خدمت میں بزبان فارسی ایک خط میں حلفا یہ بیان تحریر کیا اور حضرت پیر صاحب کے یہ اصل افغانی لفظ بھی لکھے جو ان کی زبان مبارک سے نکلے تھے یعنی " چہ مهدی پیدا شوے دے او وقت و ظہور ندے " یعنی مهدی موعود پیدا ہو گیا ہے لیکن ابھی ظاہر نہیں ہوا۔