تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 139
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ پیر مہر علی شاہ صاحب کو دعوت مقابلہ پیر صاحب کے لئے مباحثہ کی ایک آسان شرط اس اشتہار کے آخر میں آپ نے پیر صاحب کے مطالبہ مباحثہ کو پورا کرنے کے لئے یہ آسان تجویز لکھی کہ اگر پیر مہر علی شاہ صاحب بالمقابل عربی تفسیر لکھنے سے عاجز ہوں جیسا کہ در حقیقت یہی سچا امر ہے تو ایک اور سہل طریق ہے جو وہ طرز مباحثہ کی نہیں جس کے ترک کے لئے میراد عدہ ہے۔اور وہ طریق یہ ہے کہ اس کی ذمہ داری مذکورہ بالا کے بعد میں لاہور میں آؤں اور مجھے اجازت دی جائے کہ مجمع عام میں جس میں ہر سہ رئیس موصوفین بھی ہوں تین گھنٹے تک اپنے دعوئی اور اس کے دلائل کو پبلک کے سامنے بیان کروں۔پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف کوئی خطاب نہ ہو گا۔اور جب میں تقریر ختم کر چکوں تو پیر مہر علی شاہ صاحب اٹھیں اور وہ بھی تین گھنٹے تک پبلک کو مخاطب کر کے ثبوت دیں کہ حقیقت میں قرآن اور حدیث سے یہی ثابت ہے کہ آسمان سے مسیح آئے گا۔پھر بعد اس کے لوگ ان دونو تقریروں کا خود موازنہ اور مقابلہ کرلیں گے اور ان دو نو باتوں میں سے اگر کوئی بات پیر صاحب منظور فرما دیں تو بشرط تحریری ذمہ داری رؤساند کورین میں لاہور میں آجاؤں گا۔" پیر صاحب کی گولڑہ کو واپسی پیر مہرعلی شاہ صاحب کا ارادہ ابتداء یکم ستمبر بروز جمعہ تک لاہور میں قیام کرنے کا تھا لیکن انہوں نے سوچا جمعہ کے دن پھر تقریر کے مطالبہ کی بوچھاڑ ہو گی اور ان کا رہا سہا وقار بھی خاک میں مل جائے گا۔لہذا وہ قیام لاہور کا مزید پروگرام منسوخ کر کے جمعہ سے قبل ہی چل دیئے۔اور جاتے ہوئے اپنے مریدوں کو وصیت فرما گئے کہ مرزا صاحب اور ان کی جماعت کی کتابیں اور اشتہارات ہر گز نہ پڑھیں درنہ گمراہ ہو جائیں گے۔نانچہ جب حضرت اقدس کا یہ آخری اشتہار لاہور میں پہنچا تو وہ گولڑہ تشریف لے جاچکے تھے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب منشی تاج الدین صاحب سیکرٹری انجمن فرقانیہ اور حضرت اقدس کے دوسرے خدام نے مل کر انہیں فور آیہ اشتہار رجسٹری بھیجوا دیا اور انہیں لکھا کہ چونکہ آپ خلاف توقع جمعہ سے قبل ہی لاہور سے روانہ ہو گئے تھے اس لئے اسے رجسٹری کر کے آپ کی خدمت میں بھیجوا ر ہے ہیں۔احتیاطاً دو اشتہار آپ کے مرید ان باصفا کو بھی دئے جارہے ہیں کہ پیش خدمت کر دیں۔نیز لکھا کہ اشتہار میں حضرت مرزا صاحب کی طرف سے روسا سے دستخط کروانے کی پانچ یوم کی مہلت میں مزید دس روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے آپ اس عرصہ میں مذکورہ رؤساء سے دستخط کرا کے بھیج دیں۔علاوہ ازیں انہیں یہ پیشکش بھی کی کہ اگر آپ اس مقابلہ میں تشریف لاویں گے تو آپ کو کرایہ ریل سیکنڈ کلاس اور آپ کے دو خادموں کا کرایہ انٹر میڈیٹ کلاس آمد و رفت کا ہم نذر کریں گے۔امید ہے کہ