تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 636
تاریخ احمدیت۔جلدا ۶۳۵ مقدمه اقدام قتل اور بریت سے اس طرح مرزا صاحب کا ڈیفنس پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پھر قلم برداشتہ اپنا بیان لکھ دیا۔اور خدا کی عجیب قدرت ہے کہ جیساوہ کہتے تھے اس بیان پر وہ بری ہو گئے۔مولوی فضل الدین صاحب نے ان کی راستبازی اور راستبازی کے لئے ہر قسم کی مصیبت قبول کر لینے کی جرات اور بہادری کا ذکر کر کے حاضرین مجلس پر ایک کیف اور حالت پیدا کر دی۔اس پر بعض نے پوچھا۔آپ پھر مرید کیوں نہ ہو جاتے تو انہوں نے کہا میرا ذاتی فعل ہے اور تمہیں یہ حق نہیں کہ سوال کرو۔میں انہیں ایک کامل راستباز یقین کرتا ہوں اور میرے دل میں ان کی بہت بڑی عظمت ہے "۔لالہ دینا نا تھ صاحب نے یہ قصہ بیان کرنے کے بعد کہا کہ اس دن سے میرے دل میں بھی ان کی عظمت ایک روحانی مہا پرش کے ہے۔گو میں ان کے دعادی کو یہ سمجھتا ہوں کہ نفس انسانی کی ترقیات میں ایسے مغالطے لگ جایا کرتے ہیں"۔اس زبر دست آسمانی نشان سے دنیا کو روشناس کتاب البریہ کی تصنیف و اشاعت کرانے اور آئندہ نسلوں کے ایمان کی تازگی کے لئے حضرت اقدس نے کتاب البریہ " تصنیف فرمائی جو جنوری ۱۸۹۸ء میں شائع ہوئی۔حضور نے اس کتاب میں مخالفوں کی شرر انگیزیوں کے چہرے سے نقاب اٹھا دینے کے بعد سرکاری کاغذات سے مقدمہ کی پوری رو داد کا ترجمہ بھی شامل کیا۔اور بڑی تفصیل سے وہ تائیدات الیہ بیان فرما ئیں۔جو مقدمہ کے دوران میں غیبی رنگ میں نمودار ہوئی تھیں۔مسیح محمدی اور مسیح ناصری کے مقدموں سرکتاب البریہ میں حضور نے اس مقدمہ کی الہی میں سیات حیرت انگیز مشابہتیں اور سکتیں بایں الفاظ بیان فرمائیں کہ " تاخد اتعالیٰ اس طور سے میری مماثلت حضرت مسیح سے ثابت کرے اور میری سوانح کی اس کی سوانح سے مشابہت لوگوں پر ظاہر فرمادے چنانچہ وہ تمام مماثلتیں اس مقدمہ سے ثابت ہو ئیں۔منجملہ ان کے یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی گرفتاری کے لئے ان کے ایک مرید جس کا نام یہودا اسکریو تی تھا یہودیوں سے تیس روپے لے کر حضرت مسیح کو گرفتار کروایا۔ایسا ہی میرے مقدمہ میں ہوا کہ عبد الحمید نامی میرے ادعائی مرید نے نصرانیوں کے پاس جاکر اور ان کی طمع دہی میں گرفتار ہو کر ان کی تعلیم سے میرے پر ارادہ قتل کا مقدمہ بنایا۔دوسری مماثلت یہ کہ مسیح کا مقدمہ ایک عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل ہوا تھا ایسا ہی میرا مقدمہ بھی امرت سر کے ضلع سے گوداسپور کے ضلع منتقل ہوا۔تیسری مماثلت یہ کہ پیلاطوس نے حضرت مسیح کی نسبت کہا تھا کہ میں یسوع کا کوئی گناہ نہیں